دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کرتاہے کیونکہ کوئی شئے کبھی ظاہراً توصحیح ہوتی ہے مگر باطناً صحیح نہیں ہوتی اور کبھی معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے، پس وہ اس وقت گمان پر بھروسا کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

ظن کی اقسام:

(۱)…ہر گمان گناہ نہیں بلکہ بعض تو واجب ہوتے ہیں جیسے دلائلِ شرعیہ پر مرتَّب ہونے والے فروعی(یعنی دلیل سے ثابت جُزوی) مسائل میں مجتہدین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے گمان، لہٰذا ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔

(۲)…بعض مستحب ہوتے ہیں جیسا کہ،

{4}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم،شاہِ بنی آدم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’مومن کے بارے میں اچھا گمان رکھو۔‘‘ (۱)

(۳)… بعض مباح ہوتے ہیں ۔

(۴)…اوربعض گمان حزم کہلاتے ہیں (یعنی احتیاط اور ہوشیاری سے کام لینا اور عقل مند لوگوں کے مشورے پر عمل کرنا) اوراسی سے متعلق حدیث ِ پاک ہے۔ چنانچہ،

{5}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:’’بے شک بدگمانی حزم سے ہے۔ ‘‘ (۲)

یعنی وہم کرنے والا حقیقت میں کسی کام پر قادر بھی ہوتا ہے جیسے وہ احتیاطاً کسی ایسے شخص کے معاملہ کو طول دے جس کے حال سے وہ بے خبر ہو یہاں تک کہ وہ اس سبب سے دوسرے سے تکلیف یا دھوکے میں مبتلا ہو نے سے محفوظ ہو جائے، پس اس گمان کا نتیجہ کسی کے بارے میں بدگمانی کرنا نہیں بلکہ برائی پہنچنے سے اپنی جان کو بچانے میں مبالغہ کرنا ہے۔

تَجَسُّس کا معنی ہے چھان بین کرنا اور جاسوس اسی سے نکلا ہے اور اس سے مراد لوگوں کے عیب تلاش کرنا ہے، جبکہ تَحَسُّس سے مراد احساس اور ادراک ہے اور اسی سے ظاہری اور باطنی حواس ہیں۔

قرآنِ کریم کی ایک شاذ قراء ت میں تَجَسُّس کی بجائے تَحَسُّس ہے، ان کے معنی ومفہوم کے متعلق چند

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر ،الحدیث:۲۳۹،ج۲۳،ص۱۵۶۔

2موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب مُداراۃالناس،باب الحذرمن الناس…الخ،الحدیث:۱۱۴،ج۷،ص۵۳۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن