30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پی کر بقیہ سے غسل کر ے تواِنْ شا1ء اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ہر بیماری دُور ہو جائے گی۔
یہ عمل اس شخص کے لئے انتہائی مفید ہے جسے (جادو کے ذریعے) بیوی سے روک دیا گیا ہو۔ (۱)
’’وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَی الْمَلَکَیۡنِ‘‘ میں ماسے کیا مراد ہے، اس کے متعلق 4 اقوال ہیں :
(۱)…زیادہ ظاہر یہ ہے کہ یہما موصولہ ہے جس کا عطفسِحْر پر ہے، یعنی شیاطین لوگوں کو جادو اورفرشتوں پر اُترنے والا علم سکھاتے تھے۔
(۲)…ایک قول یہ ہے کہما نافیہ ہے، یعنی فرشتوں پر جادو کے مباح ہونے کا حکم نہیں اُترا۔
(۳)…ایک قول کے مطابق ماموصولہ ہے مگر محلِ جر میں ہے اور مُلْکِ سُلَیۡمٰنَۚپر اس کا عطف ہے کیونکہ سحر پر اس کا عطف کرنا تقاضا کرتا ہے کہ ان پر جادو نازل ہوا ہواور نازل کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہو اور یہ جائز نہیں ، جیسا کہ انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے متعلق یہ کہنا جائز نہیں کہ انہیں جادو سکھانے کے لئے بھیجا گیا تو فرشتوں کے متعلق ایسی بات کہنا بدرجۂ اَولیٰ جائز نہیں۔
(۴)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف کفر کی نسبت کیسے کی جا سکتی ہے؟ اس کی نسبت توکفار اور سرکش لوگوں کی طرف کی جائے گی اورمعنی یہ ہوگا کہ شیاطین نے جادو کی نسبت حضرت سیِّدُنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی سلطنت اور فرشتوں پر اُترے ہوئے علم کی طرف کر دی حالانکہ آپ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی بادشاہت اور فرشتوں پر نازل ہونے والا علم جادو سے بری ہے بلکہ ان پر تو شریعت اور دین نازل کیا گیا اور وہ لوگوں کو اس کے قبول کرنے اور اس پرعمل کرنے کی تعلیم دیتے تھے، ایک گروہ اس پر عمل کرتا اور دوسرا مخالفت کرتا تھا۔
حضرت سیِّدُنا امام فخر ُ الدین محمد بن عمر رازی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی آیت ِ مبارکہ میں لفظِ ما کے متعلق مذکورہ اقوال پر اعتراض کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اس کو مُلْک پر عطف کرنا بعید ہے پس اس کے لئے کسی دلیل کاہوناضروری ہے ۔‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں :
(۱)…یہ بات نقصان دہ نہیں کہ اگر جادو فرشتوں پر نازل ہوتو نازل کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہو گا کیونکہ کبھی کسی چیز کی رغبت دِلانے کے لئے اس کی صفت کی تعریف کی جاتی ہے یہاں تک کہ مکلف اسے پا لیتاہے اور کبھی اس سے نفرت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الجامع
لمعمر بن راشد مع المصنف لعبد الرزاق ،باب النشر وما جاء فیہ ،الحدیث:۱۹۹۳۳،ج۱۰،ص۷۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع