30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے۔‘‘ پوچھا:’’کس چیز میں ؟‘‘ بتایا:’’کنگھی اور اس سے جھڑے ہوئے بالوں اور نر کھجور کی جھلی میں۔‘‘ پوچھا:’’وہ کہاں ہے؟ ‘‘جواب دیا:’’ذی اَرْوَان کے کنوئیں میں۔‘‘جب آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اس پر آگاہ کیا گیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس کنوئیں کی طرف تشریف لے گئے اور اس جادو کو اسی طرح باہر نکلوا دیا جس طرح اس کا طریقہ بتایا گیا تھا، کنوئیں کا پانی تبدیل ہو کر مہندی کے پانی کا رنگ اختیار کر چکا تھا اور اس کے اردگرد کھجوروں کے درخت شیاطین کے سروں جیسے ہو گئے تھے۔(۱)
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے معوَّذتین (یعنی سور ۂ فلق اورسورۂ ناس) نازل فرمائیں اوریہ دونوں مبارک سورتیں آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امت کے لئے جادو سے شفا ء ہیں۔
جادو بربادیٔ ایمان کاسبب ہے:
{7}… مروی ہے کہ ایک عورت اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پا س حاضر ہوئی اور عرض کی:’’میں جادوگرنی ہوں ، کیا میرے لئے توبہ ہے؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے دریافت فرمایا:’’تیرا جادو کیا ہے؟‘‘ اس نے بتایا:میں جادو کا علم سیکھنے ہاروت وماروت کے ٹھکانے پر گئی ، تو انہوں نے مجھے کہا:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بندی! دنیاکے لئے آخرت کا عذاب اختیار نہ کر۔‘‘ لیکن میں نے انکار کر دیا تو انہوں نے کہا:’’جاؤ اور اس راکھ پر پیشاب کرو۔‘‘ میں اس پر پیشاب کرنے کے لئے گئی لیکن میں نے اپنے دل میں سوچ کر کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گی پھر ان کے پاس لوٹ گئی اورکہا:’’ میں نے کر لیا ہے۔‘‘ انہوں نے پوچھا:’’جب تم نے پیشاب کیا تو کیا دیکھا۔‘‘ میں نے کہا:’’میں نے کچھ نہیں دیکھا۔‘‘ انہوں نے دوبارہ (سمجھاتے ہوئے) کہا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر اور ایسا نہ کر۔‘‘ لیکن میں نے پھر انکار کر دیا تو انہوں نے کہا:’’جاؤ اور (راکھ پرپیشاب) کرو۔‘‘ میں گئی اور جب میں نے پیشاب کیاتو دیکھا کہ میری شرمگاہ سے ہتھیاروں سے ڈھانپی ہوئی گھوڑے کی مثل کوئی چیز نکلی اور آسمان کی طرف چڑھ گئی۔پھر میں نے آکر انہیں بتایا تو انہوں نے کہا: ’’وہ ایمان تھا جو تجھ سے نکل چکا ہے، اب تو نے اچھی طرح جادو سیکھ لیا ہے۔‘‘ میں نے پوچھا:’’وہ جادو کیا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا:’’تو جس چیز کا بھی ارادہ کرے گی اور اس کی صورت اپنے خیال میں لائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح
البخاری،کتاب الطب،باب السحر، الحدیث:۵۷۶۳،ص۴۹۲،بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع