دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تیسری قسم:

اس سے مراد زمینی روحوں سے مدد طلب کر نے والا جادو ہے۔

یاد رکھئے! بعض متأخر فلاسفہ اور معتزلہ نے جنَّات کے وجود کا انکار کیااور اکابرفلاسفہ نے اس کا انکار تونہیں کیا مگر انہیں ’’اَلاَ رْوَاحُ الْاَرْضِیَّۃ یعنی زمینی ارواح‘‘ کا نام دیا، جِنّ اپنی ذات کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں ، ان میں اچھے بھی ہیں جو مومن ہیں اور شریر بھی ہیں جو کافر ہیں۔

چوتھی قسم:

اس میں خیالات اور نظر کو بندکر دیاجاتا ہے( اور یہ ہوسکتا ہے) کیونکہ نگاہوں کا پِھرنابکثرت پایا جاتا ہے۔ مثلاً کشتی پر سوار شخص کوکشتی ساکن اور کنارے متحرک نظرآتے ہیں اور متحرک چیز ساکن دکھائی دیتی ہے اور آسمان سے اترنے والی بارش تجھے سیدھا خط نظرآئے گی اور چراغ کی تیزی سے گھومتی ہوئی بتی تجھے دائرہ دکھائی دے گی اور اس طرح کی کئی مثالیں ہیں۔

پانچویں قسم:

اس میں ہندسی ترتیب پر آلات کو جوڑ کر عجیب وغریب اَفعال ظاہر کئے جاتے ہیں مثلاً ہاتھ میں بگل لئے ہوئے گھوڑے کی تصویر کہ جب دن کی ایک گھڑی گزرتی ہے تو کسی کے چھوئے بغیر بگل آواز نکالتا ہے۔ مختلف کیفیات میں روم کی تصاویر کہ وہ رونے والی اور ہنسنے والی ہیں یہاں تک کہ خوشی کی مسکراہٹ، شرمندگی کی مسکراہٹ اور ندامت کی مسکراہٹ میں واضح فرق معلوم ہوجاتا ہے۔ فرعون کے جادوگروں کا جادو بھی اسی قسم سے متعلق ہے۔ بھاری چیزوں کے کھینچنے کا علم بھی اسی میں داخل ہے اور وہ یہ ہے کہ بھاری بھرکم شے ہلکے سے آلہ کے ساتھ نہایت آسانی سے کھینچ لی جائے۔ درحقیقت اس قسم کو سحر کے باب میں شمار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس کے لئے یقینی اور معلوم اَسباب ہوتے ہیں اور جو ان پر آگاہ ہو وہی جادو کی اس قسم پر قادر ہو سکتا ہے۔

چھٹی قسم:

اس میں عقل وغیرہ کو زائل کرنے والی ادویات کے خواص سے مدد لی جاتی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن