دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہودیوں کو خیبر سے نکال دیا۔

ایک عورت اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس آئی اور کہنے لگی:’’اے اُمُّ المؤمنین! جب عورت اپنے اونٹ کو باندھ دے تو اس پر کوئی حرج ہے؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو اس کی مراد سمجھ نہ آئی اور ارشاد فرمایا:’’ اس پر کوئی حرج نہیں۔‘‘ تو وہ بولی:’’میں نے اپنے شوہر کو عورتوں سے روک دیا ہے۔‘‘ اِس پراُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا:’’اس جادوگرنی کو مجھ سے دُور کر دو۔‘‘ (۱)

پہلے گروہ نے جس آیت ِ مبارکہ سے اپنے قول پر استدلال کیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ ہم جادو کے خیال ہونے کا انکار نہیں کرتے مگر ہم کہتے ہیں کہ اس خیال کی بھی حقیقت ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمانِ عالیشان ’’وَاللہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ ؕ۶،المائد ۃ:۶۷)ترجمۂ کنز الایمان:اوراللہ تمہاری نگہبانی کرے گا لوگوں سے۔‘‘ کے باوجودآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر جادو کا اثر ہوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آیت ِ مبارکہ میں ’’عِصْمَت‘‘ سے مراد(۱)…یا تو دل اور ایمان کی حفاظت ہے، دُنیوی حادثات سے جسم کی حفاظت مراد نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرجادو کیا گیا۔آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو زخمی کیا گیا۔آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سامنے والے دو دانت مبارک شہیدکئے گئے۔آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرجانور کی اوجھڑی اور مِٹی پھینکی گئی۔آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو قریش کی جماعت نے تکلیف دی۔ (۲)… یا پھر اس سے مراد ناگہانی آفت سے جا ن کی حفاظت ہے ،ان عوارض سے حفاظت مراد نہیں جو نفس کی سلامتی کے ساتھ بدن کو لاحق ہوتے ہیں۔

یہاں یہ معنٰی مراد لینا بہتر ہے بلکہ یہی معنی درست ہے کیونکہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی حفاظت کا اہتمام فرمایا کرتے تھے مگر جب یہ آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے (محافظین کو) حفاظت نہ کرنے کا حکم فرما دیا۔

جادو کی اقسام:

جادو کی کئی اقسام ہیں :

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1السنن الکبری للبیھقی،کتاب القسامۃ ،باب من لا یکون سحرہ کفرا…الخ ،الحدیث:۱۶۵۰۷،ج۸،ص۲۳۷،مفھوماً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن