دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{6}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے بھائی کی طرف کسی لوہے کی چیز سے اشارہ کیا تو فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس سے رک جائے اگر چہ وہ اس کا ماں یا باپ کی طرف سے بھائی ہو۔‘‘ (۱)

قاتل و مقتول دونوں جہنم میں :

{7}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ایک دوسرے کے مقابل آئیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے۔‘‘ (۲)

{8}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب دو مسلمانوں میں سے ایک اپنے (مدِّمقابل)بھائی پر اسلحہ اُٹھاتا ہے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں اور جب اُن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے تو دونوں جہنم میں داخل ہو جاتے ہیں۔‘‘ راوی فرماتے ہیں : ’’ہم نے عرض کی یا عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ایک تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟‘‘ توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس نے بھی اپنے مدمقابل کو قتل کرنے کا ارادہ کر رکھا تھا۔‘‘ (۳)

{9}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی طرف اسلحے کے ساتھ اشارہ نہ کرے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ شاید شیطان اس کے ہاتھ میں کھینچ لے(یعنی ہوسکتا ہے کہ اس کا ارادہ مارنے کا نہ ہو مگر اتفاقاً لگ جائے اور سامنے والا مرجائے ایسے واقعات بہت دیکھے گئے ہیں ) اور وہ جہنم کے گڑھے میں چلا جائے۔‘‘(۴)

تنبیہ:

ان دونوں گناہوں میں سے پہلے کا کبیرہ ہونا اُن احادیث ِ مبارکہ سے صراحتاً ثابت ہے جن میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ ،باب النھی عن الاشارۃ…الخ،الحدیث:۶۶۶۶،ص۱۱۳۴،’’ینتھی‘‘بدلہ’’یدعہ‘‘۔

2…صحیح مسلم ،کتاب الفتن ، باب اذا تواجہ المسلمان بسیفیہما ،الحدیث:۷۲۵۲،ص۱۱۷۸۔

3…المرجع السابق،الحدیث:۷۲۵۵،۷۲۵۲۔

4…صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ،باب النھی عن الاشارۃ بالسلاح الی مسلم،الحدیث:۶۶۶۸،ص۱۱۳۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن