30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{6}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’تم میں سے کوئی قتل ہونے والے کے پاس حاضر نہ ہو قریب ہے کہ وہ مظلوم ہو او ر اُن ( قتل کرنے والوں )پر غضب نازل ہو اور یہ بھی اس کی زد میں آ جائے۔‘‘ (۱)
تنبیہ:
پہلے گناہ کا کبیرہ ہونا پہلی حدیث ِ پاک سے واضح ہے جبکہ دوسرے کا کبیرہ ہونا دوسری اور تیسری حدیث ِپاک سے واضح ہے، بہرحال میری نظر سے کسی کا قول نہیں گزرا جس نے اسے کبیرہ شمار کیا ہو۔ پھر میں نے حضرت سیِّدُنا حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکا کلام دیکھا جو اس کے مخالف ہے، وہ فرماتے ہیں : ’’جب اس نے مطلوبہ شخص پر رہنمائی کر دی تا کہ اسے ظلماً قتل کیا جائے یا قتل کا ارادہ کرنے والے کوچھری لا کر دی تو یہ سب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمانِ عالیشان کی وجہ سے حرام ہے: ’’وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪(پ۶، المائدۃ:۲)ترجمۂ کنز الایمان:اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔‘‘لیکن یہ صغیرہ گناہ ہے، کیونکہ اس سے فی نفسہ منع نہیں کیا گیا بلکہ منع کرنے کی وجہ ظلم پر قدرت دینے کا ذریعہ ہے، پس اکثر قاتل کی مددکرنے میں ارادے میں مددگاربھی شریک ہو جاتا ہے اور ارادہ جب فعل سے خالی ہو تو وہ کبیرہ گناہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح کسی کا دوسرے ایسے شخص کو کسی کے قتل کرنے کا کہنا جس پر اس کی اطاعت لازم نہ ہو تو یہ کبیرہ گناہ نہیں کیونکہ اس میں صرف اس کے ہلاک ہونے کاارادہ شامل ہے جبکہ اس کے ساتھ فعلِ قتل موجود نہیں۔‘‘
حضرت سیِّدُنا حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکے اس سارے کلام کا دار ومدار حدیث کے متعلق ان کی غیر معروف اصطلاح پر ہے جبکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام اور احادیث ِ مبارکہ کے مطابق میرا ذکر کردہ کلام ہے، اگرچہ ہم تسلیم کر لیں کہ اس باب کی پہلی حدیث ضعیف ہے کہ’’جس نے کسی مسلمان کے قتل پر مدد کی…الخ۔‘‘ پھر میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیپر اعتراض کرتے ہوئے فرمایا: ’’انہوں نے جو ذکر کیا کہ قتل پر رہنمائی صغیرہ گناہوں میں سے ہے اس کی تائید مشکل ہے اورہمارے شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام اس سے موافقت جائز نہیں سمجھتے بلکہ انہوں نے تو بادشاہ سے کسی کی شکایت کرنا بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے اور ظلم سے کسی بے قصور شخص کے قتل پر رہنمائی کرنا تو اس سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم
الکبیر ،الحدیث:۴۱۸۱،ج۴،ص۲۱۹،بتغیرٍ قلیلٍ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع