دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر315: قتلِ حرام یا اس کے مقدَّمات پر مدد کرنا

کبیرہ نمبر316: موجود ہوتے ہوئے باوجود ِقدرت قتل سے

نہ روکنا

رحمت ِالٰہی سے مایوس:

{1}…حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس نے کسی مومن کو قتل کرنے پر مدد کی اگرچہ آدھی بات سے، وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہو گا:’’اٰیِسٌ مِّنْ رَّحْمَۃِ اللہ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمت سے مایوس ۔‘‘ (۱)

قتلِ ناحق کی نحوست:

{2}…حضوررحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تم میں سے کوئی ایسی جگہ ہرگز کھڑا نہ ہو جہاں کسی شخص کو ظلماً قتل کیا جارہا ہو کیونکہ وہاں موجود لوگوں پر بھی لعنت اُترتی ہے جبکہ وہ مقتول کا دفاع نہ کریں۔‘‘ (۲)

{3}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی مسلمان کی پیٹھ پر ناحق زخم لگایا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہو گا۔‘‘ (۳)

{4}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’مومن کی پیٹھ محفوظ ہے سوائے حق کے (یعنی اُسے جرم پرسزا مل سکتی ہے ) ۔‘‘ (۴)

{5}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تم میں سے کوئی قتل ہونے والے کے پاس موجود نہ رہے، شاید! وہ مظلوم ہو او راِس پر بھی غضب نازل ہو جائے۔‘‘ (۵)

1سنن ابن ماجہ،ابواب الدیات ،باب التغلیظ فی قتل المسلم ظلماً،الحدیث:۲۶۲۰،ص۲۶۳۴۔

2المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۶۷۵،ج۱۱،ص۲۰۸۔

3المعجم الکبیر،الحدیث:۷۵۳۶،ج۸،ص۱۱۶۔

4المعجم الکبیر،الحدیث:۴۷۶،ج۱۷،ص۱۸۰۔

5المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث خرشہ بن الحارث ،الحدیث:۱۷۵۳۰،ج۶،ص۱۶۷بتغیرٍ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن