30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{8}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے جان بوجھ کر اسلام کے علاوہ کسی ملت کی جھوٹی قسم کھائی تو وہ ایسا ہی ہے جیسااس نے کہا۔جس نے اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کیا اسے قیامت کے دن اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔انسان پر وہ نذر پوری کرنا لازم نہیں جس کا وہ مالک نہیں۔ اور مومن کو لعن طعن کرنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے۔جس نے کسی مومن کوکافر کہا تو یہ اسے قتل کرنے کی طرح ہے۔ جس نے (اپنے آپ کو) کسی چیز سے ذبح کیا اسے قیامت کے دن اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔‘‘ (۱)
{9}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’انسان پر وہ نذر پوری کرنا لازم نہیں جس کا وہ مالک نہیں۔مومن کو لعن طعن کرنے والا اسے قتل کرنے والے کی طرح ہے۔ جس نے کسی مومن پر کفر کی تہمت لگائی وہ اسے قتل کرنے والے کی طرح ہے۔جس نے اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اُسے اُس چیزکے ساتھ عذاب دے گا جس کے ساتھ اُس نے خود کو قتل کیا۔‘‘ (۲)
سرکارصلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا علمِ غیب :
{10}…مروی ہے کہ حضور نبی ٔ پاکصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور مشرکین کا آمنا سامنا ہوا اور جنگ شروع ہوگئی ۔ جب حضور نبی ٔکریمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے لشکر کی طرف اور کفار اپنے لشکر کی طرف متوجہ ہوئے تو صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں ایک شخص ایسا تھا جس نے جتھے سے چھوٹنے والے یا جدا ہونے والے کسی فرد کو نہ چھوڑا یعنی مشرکین کی جماعت سے جدا ہونے والے ہر فرد کا پیچھا کیا اور اسے اپنی تلوار سے مار ڈالا۔ صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آج ہم میں سے کسی کو بھی ایسا ثواب نہ ملے گا جیسا فلاں کو ملے گا۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’وہ جہنمیوں میں سے ہے۔‘‘ (۳)
{10}…ایک روایت میں ہے، اس پرلوگ کہنے لگے: ’’اگر یہ بھی جہنمی ہے توجنتی کہاں ہیں ؟‘‘ لیکن ان میں سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان غلظ تحریم قتل الانسان…الخ،الحدیث:۳۰۲،۳۰۳،۳۰۴،ص۶۹۶۔
صحیح البخاری،کتاب الادب، باب مَنْ اَکْفَرَ اَخَاہُ…الخ،الحدیث:۶۱۰۵،ص۵۱۵۔
2…جامع الترمذی ،ابواب الایمان ،باب ماجاء فیمن رمی اخاہ بکفر ،الحدیث:۲۶۳۶،ص۱۹۱۷۔
3…صحیح
البخاری،کتاب الجھاد،باب لایقال:فلان شھید،الحدیث:۲۸۹۸،ص۲۳۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع