30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہے گا اور جس نے اپنے آپ کو (کسی بلند جگہ سے) گرایا وہ جہنم میں بھی خودکو گراتا رہے گا۔‘‘ (۱)
{4}…حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۱۱۰ھ) فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا جندب بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس مسجد میں ہمیں احادیث ِ مبارکہ بیان کیا کرتے تھے، ہم ان میں سے ایک حدیثِ پاک بھی نہیں بھولے اور نہ ہی ہمیں یہ خوف ہے کہ انہوں نے سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر جھوٹ بولا، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حقیقت بیان ہے:ایک شخص کو زخم تھا ا س نے اپنے آپ کو قتل کر دیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا: ’’میرے بندے نے اپنی جان کے معاملہ میں جلدبازی کی لہٰذا میں نے اس پرجنت حرام کر دی۔‘‘ (۲)
{5}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:تم سے پہلے ایک شخص کو زخم تھا اسے درد ہوا تو اس نے ایک چُھری لی اور اس سے اپنا ہاتھ کاٹ دیا، خون نہ رکا یہاں تک کہ وہ مر گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد
فرمایا: ’’میرے بندے نے اپنی جان کے معاملہ میں جلدبازی کی۔‘‘ (۳)
{6}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:تم سے پہلی امتوں میں سے ایک شخص کے چہرے پر ایک پھنسی نکلی۔ جب اُسے تکلیف ہوئی تو اُس نے اپنے ترکش سے ایک تیر نکال کر ٹھیک ہونے سے پہلے اُسے چھیل دیا، خون نہ رکا یہاں تک کہ وہ مر گیا تو تمہارے پروردگار عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’میں نے اس پرجنت حرام کر دی۔‘‘ (۴)
{7}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’ایک شخص کو زخم تھا، اس کا ترکش لایا گیا تو اس نے لمبے چوڑے پھل والا نیزہ لیا اور اپنے آپ کو ذبح کر دیا توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی نما زجنازہ نہ پڑھی۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی قاتل النفس، الحدیث:۱۳۶۵، ص۱۰۶۔
شعب الایمان للبیھقی،باب فی تحریم النفوس والجنایات علیھا،الحدیث:۵۳۶۲،ج۴،ص۳۵۰۔
2…صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی قاتل النفس،الحدیث:۱۳۶۴،ص۱۰۶۔
3…صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیاء، باب ما ذکرعن بنی اسرائیل، الحدیث:۳۴۶۳،ص۲۸۲۔
4…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان غلظ تحریم قتل الانسان نفسہ…الخ،الحدیث:۳۰۷،ص۶۹۷۔
5…الاحسان
بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الجنائز ،فصل فی الصلاۃ علی الجنازہ ،الحدیث:۳۰۸۴،ج۵،ص۳۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع