30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کر ہو یا شبہ عمد سے۔‘‘
حضرت سیِّدُنا امام رافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) نے اپنے اس قول سے اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ ’’قتل وغیرہ کی حد اسی کی جنس سے واجب ہوتی ہے۔‘‘
مقتول کاکیاقصور:
{42}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے آئیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ایک تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟‘‘ارشاد فرمایا:’’وہ بھی اپنے مد مقابل کو قتل کرنے پر حریص ہوتا ہے۔‘‘ (۱)
حدیث ِ پاک کی وضاحت:
اس حدیث ِ پاک کے بارے میں حضرت سیِّدُنا خطابیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی( متوفی۳۸۸ھ) فرماتے ہیں :یہ حکم اس صورت میں ہے جب وہ دونوں کسی شرعی وجہ سے نہ لڑ رہے ہوں بلکہ ذاتی دُشمنی، تعصُّب یا دنیوی لالچ وغیرہ کی وجہ سے ایک دوسرے سے برسرِپیکار ہوں۔ البتہ! جس نے ایسی صورت میں سرکشوں کو قتل کیا کہ اس پر ان کو قتل کرنا واجب ہو چکا تھا، پس اس نے کسی کو قتل کر دیایا اپنے آپ سے اوراپنے گھر سے دُور بھگا دیا تو وہ اس وعید میں داخل نہ ہو گا کیونکہ وہ مد مقابل کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ اسے خود کو بچانے کے لئے قتال کا حکم دیا گیا۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مقتول کے متعلق فرمایا:’’وہ بھی اپنے مد مقابل کو قتل کرنے پر حریص ہوتا ہے۔‘‘
جس نے کسی باغی یا مسلمانوں کو راستے میں لوٹنے والے کسی ڈاکو کو قتل کیا تو وہ بے شک اسے قتل کرنے کا حریص نہیں بلکہ وہ اسے اپنے آپ سے دور کرنا چاہتا ہے، اگراس کا مد مقابل رُک گیا تو وہ بھی اُس سے رُک جائے گا اور اس کا پیچھا نہیں کرے گا، پس یہ حدیث ِ پاک اس صفت والے لوگوں کے بارے میں وارد نہیں لہٰذا وہ اس میں داخل نہ ہوں گے۔ البتہ! جو اس صفت پر نہ ہوں وہی اس سے مراد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب وَاِنْ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ…الخ،الحدیث:۳۱،ص۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع