30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّکے ذمہ کو توڑدیا اوروہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا حالانکہ اس کی خوشبو 40 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۱)
جب ذمی کو قتل کرنے کا یہ عذاب ہے جو کہ کچھ مدت کے لئے دار الاسلام میں پناہ گزیں ہے تو مسلمان کو قتل کرنے والے کے بارے میں آپ کاکیا خیال ہے؟
تنبیہ:
واضح احادیثِ مبارکہ کی وجہ سے اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے، اسی وجہ سے قتلِ عمد کے کبیرہ ہونے پر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا اجماع ہے، لیکن اختلاف اس میں ہے کہ شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ البتہ! نص سے ثابت صحیح قول یہ ہے کہ شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قتل ہے اور ایک قول کے مطابق زناہے۔
میں نے شبہ عمد کو حضرت سیِّدُنا امام ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اور حضرت سیِّدُنا امام شریح رویانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے صریح اقوال کی بناپر کبیرہ گناہ شمار کیا ہے۔ چنانچہ، حضرت سیِّدُنا امام ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’کبیرہ گناہ کی تعریف میں چار چیزیں داخل ہیں : (۱) حد کاثبوت (۲)قتل کا ثبوت (۳)فعل پر قدرت (۴)شبہ عمد کی وجہ سے سزا کا ساقط ہو جانا۔‘‘
حضرت سیِّدُنا جلال بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی مذکورہ قول کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’امام ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا قول’’قتل کا ثبوت‘‘ سے مراد قصاص میں قتل کرنا ہے اور ا س کو حد نہیں کہا جاتا البتہ! ڈاکو اور راہزن کے قتل کو حد کہا جاتا ہے اور اس کے بھی غالب معنی میں اختلاف ہے کہ کیا یہ قصاص کے معنٰی میں ہے یا حدکے معنٰی میں ؟ اور نظر و فکر کی قوت کے اعتبار سے حکم مختلف ہوتا ہے۔ ان کا قول ’’فعل پر قدرت‘‘ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ شبہ عمد میں فعل پر قدرت کی وجہ سے اسے کبیرہ کہا جا سکتا ہے، بخلاف قتل خطا کے کیونکہ وہ اختیار سے نہیں ہوتا۔ اسی طرح جس سزا میں شبہ کی وجہ سے قصاص ساقط ہو جائے وہ بھی کبیرہ ہوتا ہے کیونکہ قصاص کسی مانع کی وجہ سے ساقط ہو جاتا ہے۔
اس سے پہلے حضرت سیِّدُناہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ارشاد فرمایا تھا:’’کسی کے عادل ہونے کے لئے شرط ہے کہ وہ حد کو واجب کرنے والے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کرے جیسے چوری، زنا اور راہزنی یا جو فعل پر قادر ہونا ثابت کرے اگرچہ شبہ کی وجہ سے یا چیز کے غیرمحفوظ ہونے کی وجہ سے اس میں حد واجب نہ ہو اور ناحق قتل جان بوجھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع
الترمذی، ابواب الدیات،باب ماجاء فیمن ۔۔الخ، الحدیث:۱۴۰۲،ص۱۷۹۳،’’اربعین‘‘بدلہ’’سبعین‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع