30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پشت مبارک کے پیچھے بٹھا دیا اور ارشاد فرمایا:’’حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی آزمائش بھی نظر سے ہوئی ۔‘‘ (۱)
کہتے ہیں : ’’نظر زنا کی ڈاک ہے۔‘‘ اور سابقہ حدیث ِ پاک بھی اس کی تائید کرتی ہے کہ’’نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہریلا تیر ہے۔‘‘ (۲)
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر248: غیبت کرنا
کبیرہ نمبر249: اس پر خاموش اور رضا مند رہنا
اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے:یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَسْخَرْ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوْمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنْہُمْ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُنَّ خَیۡرًا مِّنْہُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقٰبِ ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوۡقُ بَعْدَ الْاِیۡمٰنِ ۚ وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا وَلَا یَغْتَبۡ بَّعْضُکُمۡ بَعْضًا ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحْمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ وَاتَّقُوا اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ تَوَّابٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾ (پ۲۶، الحجرات:۱۱،۱۲)
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو!نہ مرد مردوں سے ہنسیں ، عجب نہیں کہ وہ ان ہنسنے والوں سے بہترہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے، دور نہیں کہ وہ ان ہنسنے والیوں سے بہتر ہوں اور آپس میں طعنہ نہ کرو اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔کیا ہی برا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا اور جو توبہ نہ کریں تو وہ ہی ظالم ہیں۔ اے ایمان والو! بہت گمانوں سے بچو، بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے اور عیب نہ ڈھونڈھواور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو،کیا تم میں کوئی پسند رکھے گاکہ اپنے مرے بھائی کاگوشت کھائے تویہ تمہیں گوارا نہ ہو گا اور اللہسے ڈرو، بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا، مہربان ہے۔
آیاتِ مقدّسہ کی مختصر وضاحت
لَا یَسْخَرْ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوْمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنْہُمْ
’’سُخْرِیّۃ ‘‘سے مراد یہ ہے کہ جس سے مزاح کیاجائے اس کی طرف حقارت کی نگاہ سے دیکھنا۔ اس حکم خداوندی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذھبی،الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ،ص۶۴۔
2…المعجم
الکبیر ،الحدیث:۱۰۳۶۲،ج۱۰،ص۱۷۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع