دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{35}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے کسی ایسے شخص کو قتل کیا جس کے ساتھ معاہدہ تھاتو وہ نہ تو جنت کی خوشبو پائے گا اور نہ ہی سونگھ سکے گا، حالانکہ اس کی خوشبو 40 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘(۱)

{36}…نسائی شریف میں یہ حدیث ِ پاک ان الفاظ میں ہے :’’جس نے اہلِ ذمہ میں سے کسی کو قتل کیا۔‘‘ (۲)

{37}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو کسی معاہد کو غیروقت میں [یعنی ایسے وقت کے علاوہ جس میں اس کاقتل جائزہومثلامعاہدہ نہ رہا۔ازمصنف]قتل کرے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس پر جنت حرام فرما دے گا۔‘‘ (۳)

{38}… نسائی شریف میں مزید یہ الفاظ بھی ہیں : ’’اس پر جنت کی خوشبو حرام فرما دے گا۔‘‘ (۴)

{39}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے اہلِ ذمہ میں سے کسی شخص کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا حالانکہ اس کی خوشبو 70 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۵)

{40}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے کسی عہد والے شخص کو ناحق قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا حالانکہ اس کی خوشبو 500 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۶)

نوٹ: 40، 70 اور 5000 سال کی مسافت کی روایات میں تطبیق یہ ہے کہ یہ فرق خو شبو سونگھنے والے مختلف لوگوں اور ان کے مراتب کے اعتبار سے ہو گی۔

{41}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’خبردار! جس نے کسی ایسے شخص کو قتل کیا جو اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول (صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے ذمہ میں ہو تو اس نے اللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ، باب اثم من قتل معاھدًا بغیر جرم، الحدیث:۳۱۶۶،ص۲۵۶۔

2سنن النسائی ،کتاب القسامۃ ،باب تعظیم قتل المجاھد ،الحدیث:۴۷۵۴،ص۲۳۹۵۔

3سنن ابی داود ،کتاب الجھاد ،باب فی الوفاء للمعاھد وحرمۃ ذمتہ ،الحدیث:۲۷۶۰،ص۱۴۲۹۔

4سنن النسائی ،کتاب القسامۃ ،باب تعظیم قتل المعاھد ،الحدیث:۴۷۵۲،ص۲۳۹۵۔

5المرجع السابق،الحدیث:۴۷۵۳۔

6الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ ،باب وصف الجنۃواھلہا،الحدیث:۷۳۳۹،۷۳۴۰،ج۹،ص ۲۳۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن