دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سلوک کر لے۔‘‘تیسرا آ کر کہتا ہے: ’’میں ایک شخص کے ساتھ چمٹا رہا یہاں تک کہ وہ شرک کر بیٹھا۔‘‘ تووہ کہتا ہے:’’تو نے بڑا کام کیا۔‘‘ چوتھا آ کر کہتا ہے:’’میں ایک آدمی کے ساتھ ساتھ رہا یہاں تک کہ اس نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔‘‘ تو وہ کہتا ہے:’’تو نے تو کمال کر دیا۔‘‘ پھر اسے تاج پہنا دیتا ہے۔‘‘ (۱)

{32}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی مومن کو قتل کیا اورپھر اس کے قتل پر خوش ہوا اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے نفل قبول فرمائے گا نہ فرض۔‘‘ (۲)

حضرت سیِّدُنا علامہ غسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’کسی مومن کو قتل کر کے اس پر خوش ہونے کا معنی یہ ہے کہ وہ اسے فتنہ وفساد میں خود کو حق پر سمجھتے ہوئے قتل کرے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے معاف نہ فرمائے گا۔‘‘

{33}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جہنم سے ایک گردن نکلے گی اور کہے گی: ’’مجھے آج 3(قسم کے)لوگوں پرمسلَّط کیا گیا ہے:(۱)…ہرسرکش ظالم پر(۲)…جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ دوسرامعبود بنایااور(۳)…جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا۔‘‘پھروہ ان پرلپٹ جائے گی اور انہیں جہنم کے انگاروں پر پھینک دے گی۔ (۳)

{34}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جہنم سے ایک گردن نکلے گی جو فصیح وبلیغ زبان میں کلام کرے گی، اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی اور ایک زبان ہو گی جس سے وہ کلام کرے گی وہ کہے گی:’’مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کسی کو معبود بنانے والے ،ہر سرکش ظالم اور کسی جان کو ناحق قتل کرنے والے کے متعلق حکم دیاگیا ہے۔‘‘ پس وہ ان (3 قسم کے لوگوں ) کو دیگرتمام لوگوں سے 500 سال پہلے (جہنم میں ) لے جائے گی۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب التاریخ ،باب بدء الخلق، الحدیث:۶۱۵۶، ج۸،ص۲۴،بتغیرٍقلیلٍ۔

2سنن ابی داود،کتاب الفتن ،باب فی تعظیم قتل المؤمن ،الحدیث:۴۲۷۰،ص۱۵۳۴۔

3المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید الخدری،الحدیث:۱۱۳۵۴،ج۴،ص۸۰۔

الترغیب والترھیب،کتاب الحدود، باب الترھیب من قتل النفس…الخ ،الحدیث:۳۷۳۵،ج۳،ص۲۳۷۔

4المعجم الاوسط،الحدیث:۳۱۸،ج۱،ص۱۰۳۔

الترغیب والترھیب،کتاب الحدود،باب الترھیب من قتل النفس…الخ،الحدیث:۳۷۳۵،ج۳، ص۲۳۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن