30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ اس کے اور جنت کے درمیان کسی مسلمان کا چلو بھر خون بہانے کا گناہ بھی حائل نہ ہو جتنا مرغی ذبح کرتے وقت بہایا جاتا ہے(تو وہ ایسا ضرور کرے کیونکہ ) ایسا شخص (یعنی ناحق خون بہانے والا) جب بھی جنت کے کسی دروازے پر جائے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے اور جنت کے مابین رکاوٹ حائل کردے گا اور تم میں سے جو طاقت رکھتا ہے کہ اس کے پیٹ میں پاک چیز ہی جائے (تو وہ ایسا ضرور کرے) کیونکہ (مرنے کے بعد) سب سے پہلے انسان کا پیٹ ہی بد بودار ہوتا ہے۔‘‘ (۱)
{25}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کوئی بھی شخص ناحق قتل کیا جاتا ہے تو اس گناہ کاحصہ حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بیٹے(قابیل) کو ضرور ملتا ہے کیونکہ اسی نے سب سے پہلے قتل کا طریقہ رائج کیا۔‘‘ (۲)
{26}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حقیقت بیان ہے: ’’قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون بہانے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ (۳)
بروزِقیامت سب سے پہلاحساب:
{27}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ہدایت نشان ہے: ’’سب سے پہلے بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون بہانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ (۴)
حدیث کی وضاحت:
مذکورہ حدیث میں ذکر کردہ دونوں باتیں ایک دوسرے کے منافی نہیں ، کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے حقوق میں سے سب سے پہلے انسان سے نماز کا حساب لیا جائے گا اس لئے کہ یہ حُقُوقُ اللہ میں سب سے اہم حق ہے اور لوگوں کے حقوق میں سے سب سے پہلے قتل کے بارے میں حساب ہو گا کیونکہ یہ حُقُوقُ العِباد میں سب سے اہم ہے۔
{28}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:’’اُمیدہے کہ اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیھقی ،باب فی تحریم النفوس والجنایات علیھا ،الحدیث:۵۳۵۰،ج۴،ص۳۴۷۔
2…صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیاء،باب خلق آدم وذریتہ،الحدیث:۳۳۳۵،ص۲۶۹۔
3…صحیح مسلم،کتاب القسامۃ،باب المجازاۃ بالدماء فی الآخرۃ…الخ ،الحدیث:۴۳۸۱،ص۹۷۴۔
4…سنن
النسائی ،کتاب المحاربۃ،باب تعظیم الدم ،الحدیث:۳۹۹۶،ص۲۳۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع