30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنا(۴)سود کھانا (۵)یتیم کا مال کھانا (۶)جنگ کے دن پیٹھ پھیرلینااور (۷)پاک دامن مومنہ سیدھی سادی عورتوں پر تہمت لگانا۔‘‘ (۱)
{2}…حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کبیرہ گناہوں کاذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا اور کسی جان کو قتل کرنا ۔‘‘ (۲)
{3}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے دریافت کیا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک کون ساگناہ سب سے بڑا ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ تمہارا (مخلوق کو) اللہ عَزَّوَجَلَّکا مقابل ٹھہرانا حالانکہ اس نے تمہیں پیدا فرمایا۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’بے شک یہ تو بہت بڑا گناہ ہے، اس کے بعد کون سا گناہ بڑا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’تمہارا اپنے بیٹے کو اس خوف سے قتل کر دینا کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا۔‘‘میں نے عرض کی: ’’پھر کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’تمہارا اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا۔‘‘ (۳)
{4}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کبیرہ گناہ یہ ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی جان کو قتل کرنا اور جھوٹی قسم کھانا۔‘‘ (۴)
{5}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق دریافت کیا گیا تو ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا، مسلمان جان کو قتل کرنا اور جنگ کے دن بھاگ جانا۔‘‘ (۵)
{6}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ کبیرہ گناہوں میں سے سب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب الکبائر واکبرہا،الحدیث:۲۶۲،ص۶۹۳۔
2…صحیح البخاری ،کتاب الادب ،باب عقوق الوالدین من الکبائر ،الحدیث:۵۹۷۷،ص۵۰۶۔
3…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان کون الشرک اقبح الذنوب وبیان اعظمہا،الحدیث:۲۵۷،ص۶۹۳۔
4…صحیح البخاری ،کتاب الاَیمان والنذور ،باب الیمین الغموس ،الحدیث:۶۶۷۵،ص۵۵۸۔
5…سنن
النسائی،کتاب المحاربۃ، باب ذکر الکبائر، الحدیث:۴۰۱۴،ص۲۳۵۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع