دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

گزارے۔‘‘

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے عورت پر قیاس کرتے ہوئے گھر، دُکان یا حمام میں امرد کے ساتھ خلوت کو حرام قرار دیا کیونکہ،

{2}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت نشان ہے :’’جو شخص کسی عورت کے ساتھ تنہا ہوتا ہے تو وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔‘‘ (۱)

جو امرد عورتوں سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اس میں فتنہ بھی زیادہ ہوتاہے، اس لئے کہ اس سے عورتوں کی نسبت زیادہ برائی کا امکان ہوتا ہے اور اس کے حق میں عورتوں کی نسبت شک اورشر کے ایسے طریقے آسان ہیں جو عورت کے حق میں آسان نہیں لہٰذا اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرنا بدرجہ اولیٰ حرام ہوناچاہئے۔ ان سے بچنے اور نفرت کرنے کے بارے میں اسلاف کے بے شمار اقوال ہیں اور وہ انہیں اَنتان(یعنی بدبو دار) کہتے تھے کیونکہ ان سے شرعی طور پر نفرت کی گئی ہے۔ جوہم نے ذکر کیا ہے ان سب میں یہی حکم ہے خواہ اچھی نیت سے ہی دیکھا جائے۔

حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی ۱۶۱ھ)ایک حمام میں داخل ہوئے۔ آپ کے پاس ایک خوبصورت لڑکا آیا تو ارشاد فرمایا: ’’اسے مجھ سے دور کر دو کیونکہ میں ہر عورت کے ساتھ ایک شیطان جبکہ اور ہر امرد کے ساتھ 17شیاطین دیکھتا ہوں۔‘‘

ایک شخص حضرت سیِّدُنا امام احمدحنبل عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل (متوفی ۲۴۱ھ)کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہنے اس سے دریافت فرمایا:’’تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟‘‘اس نے عرض کی:’’یہ میرا بھانجا ہے۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’آئندہ اسے لے کر میرے پاس نہ آنا اور اسے ساتھ لے کر راستے میں نہ چلا کر تا کہ اسے اور تمہیں نہ جاننے والے بدگمانی نہ کریں۔‘‘

{3}…جب قبیلہ عبدُ القیس کا وفد اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب،منزہ عن العُیوبصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوا تو ان کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکا بھی تھا۔ آپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر،الحدیث:۷۸۳۰،ج۸،ص۲۰۵۔

جامع الترمذی، ابواب الفتن،باب ماجاء فی لزوم الجماعۃ،الحدیث:۲۱۶۵،ص۱۸۶۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن