دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پس جس طرح یہ آیاتِ مبارکہ دلالت کرتی ہیں کہ ہاتھ کاٹنے اور کوڑے مارنے کا سبب چوری اور زنا ہے اسی طرح یہاں پر جہنم کی وعید کا موجب قتلِ عمد ہے کیونکہ یہ حکم کے لئے وصف ِ مناسب ہے اور جب معاملہ اس طرح ہے تو آیت ِ مبارکہ کا کافر کے ساتھ خاص ہونا باقی نہ رہا۔ لہٰذا عذابِ جہنم کا موجب اگر کفر ہو تو اس شدید وعید میں قتلِ عمد کا مطلقًا کوئی اثر باقی نہیں رہتا جبکہ اس کا موجب کفر نہیں ،اور اگر اس کا موجب قتلِ عمد ہو تو اس سے لازم آئے گا کہ جب یہ واقع ہو تو وعید آجائے، پس ان کی اس توجیہ کی کوئی حیثیت نہیں۔

دوسری توجیہ میں بھی انتہائی فساد پایا جاتا ہے کیونکہ وعید خبر کی اقسام میں سے ایک قسم ہے، جب ہم نے اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے وعید کو پورا نہ کرنا جائز قرار دیا تو ہم نے اللہ عَزَّوَجَلَّپر جھوٹ جائز قرار دیا جو کہ بہت بڑی خطا بلکہ کفرکے قریب ہے کیونکہ عقلا کا اجماع ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ جھوٹ سے پاک ہے۔‘‘ یہ حضرت سیِّدُنا امام رازی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کے کلام کا خلاصہ ہے۔

دوسری توجیہ میں حضرت سیِّدُنا امام واحدیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیمنفرد نہیں بلکہ اُن سے پہلے اُن سے بڑے علما جیسے حضرت سیِّدُنا ابو عمرو بن علاء رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ وغیرہ کا بھی یہی مؤقف ہے جیسا کہ ان کے حوالے سے بیان ہو چکا ہے، پس اس کے قائل ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کو ایسی بڑی برائی سے بچانے کے لئے یہ تاویل کی جائے گی کہ ’’ان کی مراد خبر میں خلاف واقع ہونا نہیں بلکہ یہ ہے کہ (۱)…اگر اس پر نرمی نہ کی گئی اور اُسے معاف نہ کیا گیا یا (۲)… اس نے توبہ نہ کی یا(۳)… اس سے قصاص نہ لیا گیا (۴)…یا اسے معاف نہ کیا گیا تو تقدیر اسے جہنم میں لے جائے گی۔‘‘ اس پر دلیل ظاہر ہے، پہلی صورت تو قطعی طور پر سچی ہے جبکہ بعد والی تینوں میں سنت فیصلہ کرنے والی ہے، پہلی صورت کو برقرار رکھنے میں کوئی ایسی چیز نہیں جو آیت ِمبارکہ کو وعید سے خارج کر دے کیونکہ اگر آقانے اپنے غلام سے کہا: ’’میں تجھے اس جرم پر سزا دوں گا مگر یہ کہ مجھے تجھ پر رحم آ جائے یا تو ایساکام کرے جو تیرے قصور کو مٹا دے یا کوئی شخص تیری سفارش کر دے۔‘‘ تو اس کا یہ قول وعید ہو گا۔

آیت ِ مبارکہ میں وعید کا پورا نہ کرنا اس اعتبار سے ہے کہ مذکورہ محذوف باتیں اس میں ظاہراً نہیں بلکہ پوشیدہ ہیں ، پس یہ ظاہر کے اعتبار سے پورا نہ کرنا ہے نہ کہ حقیقت کے اعتبار سے۔ لہٰذا اس سے فائدہ حاصل کیجئے تا کہ آپ اس طعن وتشنیع کا جواب دے سکیں جو حضرت سیِّدُنا امام فخر الدین محمد بن عمر رازی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی نے اس مؤقف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن