30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیس نے اپنے بھائی کو بنی نجار میں مردہ پایا توحضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر معاملہ عرض کیا۔ حضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے ساتھ بنی نجا ر کی طرف بَنِی فھرکے ایک شخص کویہ پیغام دے کر بھیجا:’’رسولِ خداصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حکم فرمایا ہے کہ اگر تم ہشام کے قاتل کو جانتے ہو تو اسے قیس کے حوالے کر دو اور اگر نہیں جانتے تو اس کی دیت ادا کرو۔‘‘ جب اس فہری نے یہ پیغام پہنچایا تو بنی نجار نے جواب دیا:’’ہم نے سنا اور اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت کی، ہم اس کے قاتل کو نہیں جانتے لیکن ہم دیت ادا کر دیتے ہیں۔‘‘ پس انہوں نے 100اونٹ دیت ادا کر دی۔
پھر وہ دونوں مدینہ شریف کی طرف واپس چل دیئے۔ راستے میں شیطان نے قیس کے دل میں وسوسہ ڈالاکہ ’’تو اپنے بھائی کی دیت قبول کرے گا تو یہ تجھ پر عار ہو گی اپنے ساتھ والے کو قتل کر دے، اس طرح جان کے بدلے جان ہو جائے گی اور دیت اس کے علاوہ ہو گی۔‘‘ پس وہ فہری سے لڑنے لگا اور ایک پتھر مار کر اس کا سرپھوڑ دیا، پھر دیت کے اونٹوں میں سے ایک پر سوار ہو کر اسے ایڑ لگائی اور باقیوں کو لے کر کافر ہو کر مکۂ مکرمہ چلا گیا۔ اس وقت یہ آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی: ’’ وَمَنۡ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خٰلِدًا‘‘ یعنی اپنے کفر اور ارتداد (یعنی کفر کی طرف لوٹ جانے) کی وجہ سے ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔‘‘
حضور سراپا نور صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فتحِ مکہ کے موقع پر امان پانے والوں میں سے اسے خارج کر دیا اور یہ اس حال میں قتل ہوا کہ غلافِ کعبہ کے ساتھ چمٹا ہوا تھا۔ (۱)
قتل کے متعلق احکام:
جان لیجئے! قتل کے متعلق کچھ شرعی احکام ہیں جیسے قصاص اور دیت وغیرہ۔ چنانچہ سورۂ بقرہ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الْقِصَاصُ (پ۲،البقرہ:۱۷۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو تم پر فرض ہے کہ جو ناحق مارے جائیں ان کے خون کا بدلہ لو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تفسیرالبغوی،النسائ،تحت الایۃ۹۳،ج۱،ص۳۷۰۔
شعب
الایمان للبیھقی،باب فی حشرالناس…الخ، الحدیث:۲۹۶،ج۱، ص۲۷۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع