دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕسے مراد یہ ہے کہ اس پر قصاص واجب ہے جیساکہ اگر وہ تمام انسانوں کو قتل کرتا تو اس پر قصاص واجب ہوتا اور ’’وَمَنْ اَحْیَاہَا‘‘سے مراد یہ ہے کہ جس نے اس شخص کو معاف کیا جس پر قصاص واجب ہے گویا اس نے تما م لوگوں کو زندہ کیا۔‘‘ (۱)

حضرت سیِّدُنا سلیمان بن علی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی نے حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ سے عرض کی: ’’اے ابوسعید! کیا حکمِ قصاص ہمارے لئے بھی اسی طرح ہے جس طرح بنی اسرائیل کے لئے تھا؟‘‘ تو انہوں نے ارشاد فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ! اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں بنی اسرائیل کا خون ہمارے خون سے زیادہ عزیز نہیں۔‘‘ (۲)

وَمَنْ اَحْیَاہَاسے مراد یہ ہے کہ ’’جس نے کسی انسان کو ہلاک کردینے والی اشیاء جیسے جلنے، ڈوبنے، بہت زیادہ بھوک اور انتہائی گرمی یا سردی وغیرہ سے نجات دِلا کر زندہ کیا۔‘‘ (۳)

اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے: وَمَنۡ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خَالِدًا فِیۡہَا وَغَضِبَ اللہُ عَلَیۡہِ وَلَعَنَہٗ وَاَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا﴿۹۳﴾(پ۵،النساء:۹۳)

ترجمۂ کنز الایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب۔

آیتِ مبارکہ کی وضاحت

اس آیت ِ مبارکہ میں گناہ اور وعید دونوں کا ذکر ان دونوں کی طرف توجہ دِلانے اور ان کے سبب کے متعلق زجر و توبیخ اور جھڑکنے میں مبالغہ کرنے کے لئے ہے۔

شانِ نزول:

مذکورہ بالاآیت ِمبارکہ کا شانِ نزول یہ ہے کہ قَیْس بِن ضَبَابَہ کَنَانِی اور اس کابھائی ہشام مسلمان ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…تفسیرالبغوی،المائدۃ،تحت الایۃ۳۲،ج۲،ص۲۵۔

2…تفسیر الطبری ،المائدۃ ،تحت الآیۃ۳۲،الحدیث:۱۱۸۰۴،ج۴،ص۵۴۵۔

3…التفسیرالکبیر،المائد،تحت الایۃ۳۲،ج۴،ص۳۴۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن