دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کتاب الجنایات(۱)

کبیرہ نمبر313:عَمَد یا شبہ عَمَد(۲)سے مسلمان یا ذمی کو قتل کرنا

اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾ یُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیۡہٖ مُہَانًا ﴿٭ۖ۶۹﴾ اِلَّا مَنۡ تَابَ(پ۱۹، الفرقان:۶۸تا۷۰)

ترجمۂ کنز الایمان: اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا مگر جو توبہ کرے۔

یعنی جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا۔ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا:مِنْ اَجْلِ ذٰلِکَ ۚۛؔ کَتَبْنَا عَلٰی بَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ اَنَّہٗ مَنۡ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیۡرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الۡاَرْضِ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ وَمَنْ اَحْیَاہَا فَکَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ(پ۶، المائدۃ:۳۲)

ترجمۂ کنز الایمان :اس سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کوئی جان قتل کی بغیر جان کے بدلے یا زمین میں فساد کئے تو گویا اس نے سب لوگوں کو قتل کیا اور جس نے ایک جان کو جِلا لیا اس نے گویا سب لوگوں کو جِلا لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد سوم صَفْحَہ751 پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ حضرت مفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ جنایت سے مراد وہ فعل ہے جس سے جان یا اعضاء کو نقصان پہنچایا جائے۔‘‘

2…بہارِ شریعت،جلد سوم صَفْحَہ 751تا753پر ہے : ’’قتلِ عمد یہ ہے کہ کسی دھار دار آلہ سے قصداً قتل کرے، آگ سے جلا دینا بھی قتلِ عمد ہی ہے۔ دھار دار آلہ مثلاً تلوار،چُھری یا لکڑی اور بانس کیکَھپَچِّی(بانس کا چرا ہوا ٹکڑا) میں دھار نکال کر قتل کیا یا دھار دار پتھر سے قتل کیا۔ لوہے اور تانبا پیتل وغیرہ کی کسی چیز سے قتل کرے گا اگر اس سے جرح یعنی زخم ہوا تو قتلِ عمد ہے مثلاً چُھری، خنجر، تیر، نیزہ، بلَّم(یعنی برچھا) وغیرہ کہ یہ سب آلۂ جارحہ ہیں۔ گولی اور چُھرے سے قتل ہوایہ بھی اسی میں داخل ہے۔ قتلِ عمد کی سزا دُنیا میں فقط قصاص ہے یعنی یہی متعین ہے، ہاں ! اگر اولیاءے مقتول معاف کردیں یا قاتل سے مال لے کر مصالحت کرلیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے مگر بغیر مرضی ٔ قاتل اگر مال لینا چاہیں تو نہیں ہو سکتا۔ قتل کی دوسری قسم شبہ ِ عمد ہے، وہ یہ ہے کہ قصداً قتل کرے مگر اسلحہ سے یا جو چیزیں اسلحہ کے قائم مقام ہوں ان سے قتل نہ کرے مثلاً کسی کو لاٹھی یا پتھر سے مار ڈالا یہ شبہ عمد ہے، اس صورت میں بھی قاتل گنہگار ہے اور اس پر کفارہ واجب ہے اور قاتل کے عصبہ(یعنی باپ کی طرف سے قریبی رشتہ داروں ) پر دیت ِمغلَّظہ واجب جو تین سال میں ادا کریں گے۔‘‘


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن