دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضورنبی ٔرحمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جانوروں کو قتل کرنے کے لئے قید کرنے سے منع فرمایا۔‘‘ (۱)

جن جانوروں کو قتل کرناجائزہے جیسے 5 خبیث جانور تو انہیں بغیر عذاب دئیے ایک ہی ضرب سے مارا جائے۔ چنانچہ،

{42}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب تم انہیں ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو۔‘‘ (۲)

حیوانات کو جلانا کیسا؟

اسی طرح حیوانات کوجلانا بھی منع ہے۔ چنانچہ،

{43}…حضورسید عالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’میں نے تمہیں فلاں فلاں کو آگ میں جلانے کا حکم دیا تھا مگر آگ کے ساتھ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّہی عذاب دے گا لہٰذا اگر تم انہیں پاؤ تو قتل کر دو۔‘‘ (۳)

{44}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’ہم حضور رحمت عالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے تو ہم نے ایک چڑیا دیکھی جس کے دو بچے تھے، ہم نے انہیں پکڑ لیا۔ چڑیا آئی اور پھڑپھڑانے لگی۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے اور دریافت فرمایا:’’کس نے اسے اس کے بچوں کے معاملہ میں تکلیف پہنچائی ہے؟ اس کے بچے اسے لوٹا دو۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چیونٹیوں کا ایک بِل ملاحظہ فرمایا جسے ہم نے جلا دیا تھا تو دریافت فرمایا: ’’اسے کس نے جلایا ہے؟‘‘ ہم نے عرض کی:’’ہم نے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’آگ کے مالک کے سوا کسی کے لئے آگ کے ذریعے تکلیف دینا جائز نہیں ۔‘‘ (۴)

اس فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں چیونٹی اور پِسو کو بھی آگ کے ساتھ تکلیف دینے سے ممانعت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الصید،باب النھی عن صبر البھائم، الحدیث:۵۰۵۷،ص۱۰۲۷۔

2المرجع السابق،باب الامر باحسان الذبح…الخ،الحدیث:۵۰۵۵۔

3…جامع الترمذی ،ابواب السیر ،باب النھی عن الاحراق بالنار ،الحدیث:۱۵۷۱،ص۱۸۱۴۔

4سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب فی کراھیۃ حرق العدوبالنار،الحدیث:۲۶۷۵،ص۱۴۲۱،’’ترفرف‘‘بدلہ’’تفرش‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن