دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{39}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’انسان کے لئے اتنا ہی گناہ کافی ہے کہ وہ اس کی خوراک روک لے جس کا وہ مالک ہے۔‘‘ (۱)

چوپائے کو سخت ضرب لگانا یا اسے قید کر دینا یا اس کی ضروریات پوری نہ کرنا یااس سے طاقت سے زیادہ کام لینا بھی مذکورہ ظلم وبد اخلاقی میں داخل ہے۔ چنانچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : وَمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرْضِ وَلَا طٰٓئِرٍ یَّطِیۡرُ بِجَنَاحَیۡہِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُکُمۡ ؕ مَا فَرَّطْنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمْ یُحْشَرُوۡنَ ﴿۳۸۷، الانعام:۳۸)

ترجمۂ کنز الایمان:اور نہیں کوئی زمین میں چلنے والا اور نہ کوئی پرند کہ اپنے پروں پر اڑتا ہے مگر تم جیسی امتیں ہم نے اس کتاب میں کچھ اٹھا نہ رکھا پھر اپنے رب کی طرف اٹھائے جائیں گے۔

جانوروں کا حساب وکتاب:

{40}… مذکورہ آیت ِ مبارکہ کی تفسیر میں ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:قیامت کے دن سب جانوروں کو لایا جائے گا جبکہ لوگ کھڑے ہوں گے، پھر ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا یہاں تک کہ سینگوں والی بکری سے بغیر سینگوں والی بکری کے لئے بدلہ لیا جائے گا اور چیونٹی سے چیونٹی کا بدلہ لیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: ’’مِٹی ہو جاؤ۔‘‘ اس وقت کافر کہے گا:’’یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا ﴿٪۴۰۳۰، النباء: ۴۰) ترجمۂ کنز الایمان: ہائے، کسی طرح میں خاک ہو جاتا۔‘‘ (۲)

یہ روایت چوپاؤں کے آپس میں اور ان کے اور انسانوں کے درمیان قصاص کی دلیل ہے، یہاں تک کہ اگر انسان نے ناحق کسی چوپائے کو مارا یا اسے بھوکا پیاسا رکھا یا اس سے طاقت سے زیادہ کام لیا تو قیامت کے دن اس سے اسی کی مثل بدلہ لیا جائے گا جو اس نے جانور پر ظلم کیایا اسے بھوکا رکھا۔ اس پر درج ذیل حدیث ِ پاک دلالت کرتی ہے۔ چنانچہ،

رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جہنم میں ایک عورت کو اس حال میں دیکھا کہ وہ لٹکی ہوئی ہے اور ایک بلی اُس کے چہرے اور سینے کو نوچ رہی ہے اور اسے ویسے ہی عذاب دے رہی ہے جیسے اس نے دنیا میں قید کر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الزکاۃ،باب فضل النفقۃ علی العیال والمملوک…الخ،الحدیث:۲۳۱۲،ص۸۳۵۔

2موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الاھوال،ذکر الحساب والعرض والقصاص،الحدیث:۲۲۴،ج۶،ص۲۳۱۔

المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند ابی ہریرۃ ،الحدیث:۷۲۰۸،ج۳،ص۱۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن