دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کمزور، غلام ، لونڈی ، بیوی اور جانوروں کی

بے حرمتی کرنا

اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے اس فرمانِ عالیشان میں ان سب کے ساتھ احسان کرنے کا حکم فرمایا: وَاعْبُدُوا اللہَ وَلَا تُشْرِکُوۡا بِہٖ شَیْـًٔا وَّ بِالْوٰلِدَیۡنِ اِحْسٰنًا وَّبِذِی الْقُرْبٰی وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیۡنِ وَالْجَارِ ذِی الْقُرْبٰی وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنۡۢبِ وَابْنِ السَّبِیۡلِ ۙ وَمَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُکُمْ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوۡرَۨا ﴿ۙ۳۶۵، النساء:۳۶)

ترجمۂ کنز الایمان :اور اللہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ سے بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے اور کروٹ کے ساتھی اور راہ گیر اور اپنی باندی غلام سے بے شک اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا، بڑائی مارنے والا۔

بعض الفاظِ قرآنیہ کی وضاحت :

والدین اور قریبی رشتہ داروں سے احسان کرنے سے مراد ان کے ساتھ نیکی کرنا ہے۔ یتیموں سے احسان کرنے سے مراد ان کے ساتھ نرمی کرنا، اُنہیں قرب بخشنا اوران کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرنا ہے۔ اورمساکین کے ساتھ احسان یہ ہے کہ انہیں کچھ عطا کرنا یا اچھے طریقے سے واپس لوٹا دینا ہے۔ وَالْجَارِ ذِی الْقُرْبٰیسے مراد وہ ہمسایہ ہے جس سے آپ کی رشتہ داری ہو اس کا اپنا بھی حق ہے اور پڑوسی و مسلمان ہونے کا بھی حق ہے۔ وَالْجَارِ الْجُنُبِ سے مراد اجنبی پڑوسی ہے، اس کے صرف مذکورہ آخری دو حقوق ہیں۔حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اور حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدکے نزدیک وَالصَّاحِبِ بِالْجَنۡۢبِ سے مراد رفیقِ سفر ہے، اس کے لئے بھی پڑوس اور صحبت کا حق ہے اور وَمَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُکُمْ ؕسے مراد یہ ہے کہ اپنے غلام کو اچھا کھانا کھلائے، اس کی غلطیاں معاف کر دے۔

یہی وجہ ہے کہ حضرت سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی ایک سیاہ فام لونڈی پر کوڑا اُٹھایا، لیکن پھر اس سے ارشاد فرمایا: ’’اگر قصاص کا حکم نہ ہوتا تو میں تجھے ضرور اس کے ساتھ مارتا، لیکن میں تمہیں اس ذات کو بیچ دوں گا جو تیری پوری پوری قیمت ادا کرے گی، لہٰذا جا، چلی جا تورضائے الٰہی کے لئے آزاد ہے۔‘‘ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الزھد للامام احمد بن حنبل ،زھد ابی ھریرۃ ،الحدیث:۹۹۰،ص۱۹۷۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن