دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{34}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت نشان ہے: ’’میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ اکثر اہلِ جنت فقرا ہیں اور میں نے جہنم میں جھانکا تو دیکھا کہ جہنم میں اکثر عورتیں ہیں اور3لوگوں کو عذاب میں مبتلا دیکھے: (۱)…قبیلہحِمْیَر کی ایک دراز قد عورت نے اپنی بلی کو بھوکا پیاسا باندھ رکھا تھا اور اسے نہ چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی(یہاں تک کہ وہ مرگئی ) وہ بلی اس کی اگلی اور پچھلی شرمگاہ نوچ رہی تھی۔ (۲)… میں نے جہنم میں بنی دعدع کا ایک شخص دیکھا جو ٹیڑھے منہ والی لکڑی سے حاجیوں کی چوری کیا کرتا تھا، جب معلوم ہوجاتا تو کہتا یہ میری لکڑی سے اٹک گیا تھااور(۳)…جس نے میرے(یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے) قربانی کے 2 اونٹ چوری کئے۔‘‘ (۱)

{34}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’مجھ پر جہنم پیش کی گئی، اگر میں اسے تم سے دور نہ کرتا تو وہ تمہیں ڈھانپ لیتی اور میں نے جہنم میں 3 شخص عذاب میں مبتلا دیکھے، (ان میں سے ایک) قبیلہحِمْیَر کی دراز قامت سیاہ رنگ کی عورت تھی جسے اپنی بلی کی وجہ سے عذاب ہو رہا تھا، اُسے اس نے باندھ دیا اور زمین کے کیڑے مکوڑے کھانے کے لئے نہ چھوڑا اور نہ ہی خود کچھ کھلایا یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ جب وہ سامنے سے آتی تو اسے نوچتی اور جب پیچھے سے آتی تو بھی نوچتی۔‘‘ (۲)

{35}حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت ابی بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔاکرم،نورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نمازِ کسوف ادا فرمائی اور ارشاد فرمایا:دوزخ میرے قریب کر دی گئی یہاں تک کہ میں نے عرض کی: ’’اے پرور دگارعَزَّوَجَلَّ! کیا میری موجودگی میں (میری اُمَّت کو) عذاب دیا جا رہا ہے؟‘‘ اسی اثناء میں میری نظر ایک عورت پر پڑی۔ حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتی ہیں کہ میرے خیال میں آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اسے ایک بلی نوچ رہی تھی۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا: ’’اس عورت کا کیا معاملہ ہے؟‘‘ تو فرشتے بولے:’’اس نے ایک بلی کو باندھے رکھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب اخبارہ…الخ ،باب صفۃ النار واھلھا،الحدیث:۷۴۴۶، ج۹، ص۲۸۵۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الحظر والاباحۃ ،فصل فیما یتعلق بالدواب، الحدیث:۵۵۹۳،ج۷،ص۴۵۵۔

3صحیح البخاری،کتاب المساقاۃ،باب فضل سقی المائ،الحدیث:۲۳۶۴،ص۱۸۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن