دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مراہق،ذمیہ اور زانیہ فا سقہ سے پردے کا حکم:

مُرَاہِق (یعنی قَرِیْبُ الْبُلُوْغ) لڑکے یا لڑکی کا ولی انہیں ہر اس کام سے روکے جس سے بالغ یابالغہ کو روکا جاتا ہے اور عورتوں پر قَرِیْبُ الْبُلُوْغ لڑکے سے پردہ کرنا ضروری ہے جیساکہ مسلمان عورت پر واجب ہے کہ ذمی عورت سے پردہ کرے تا کہ وہ کسی فاسق یا کافر کو اس کے اوصاف بیان نہ کرے جس کی وجہ سے وہ کسی فتنے میں نہ پڑ جائے۔ اورزانیہ فاسقہ بھی ذمی عورت کے حکم میں ہے، لہٰذا پاک دامن عورت کا اس سے بچنا ضروری ہے تا کہ وہ اسے اپنی بری عادات کی طرف نہ لے جائے۔

البتہ! علاج معالجہ، گواہی، تعلیم، بیع یا اس طرح کی کسی چیز کی عورت کو حاجت ہو تو بقدرِ ضرورت اس کو دیکھنا جائز ہے۔ کتب ِ فقہ میں اس کی تفصیل موجود ہے (۱)۔

حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) کے حوالے سے گزر چکا ہے کہ انہوں نے حضرت سیِّدُنا ابو حسن علی بن محمد ماوردی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی ۴۵۰ھ) سے جوکلام نقل کیا ہے وہ ذکرکردہ 6

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 397 صَفحات پر مشتمل کتاب: ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ صَفْحَہ 6 3پر شیخ طریقت، امیراہلسنّت ،بانی ٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقل فرماتے ہیں :اگر طبیبہ (لیڈی ڈاکٹر)مُیَسَّر نہ ہو تو مجبوری کی حالت میں اجازت ہے۔ اِس بارے میں صدرالشریعہ، بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :’’اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے میں ضَرورت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ عورت بیمار ہے، اس کے علاج میں بعض اَعضاء کی طرف نظر کرنے کی ضَرورت پڑتی ہے بلکہ اس کے جسم کوچُھونا پڑتا ہے مَثَلاًنَبض دیکھنے میں ہاتھ چُھونا ہوتا ہے یا پیٹ میں وَرم کا خیال ہو توٹَٹول کر دیکھنا ہوتا ہے یا کسی جگہ پھوڑا ہو تو اسے دیکھنا ہوتا ہے بلکہ بعض مرتبہ ٹٹولنا بھی پڑتا ہے اِس صورت میں مَوضَعِ مرض(یعنی مرض کی جگہ) کی طرف نظر کرنا یا اِس ضَرورت میں بقدرِ ضَرورت اس جگہ کو چُھونا جائز ہے۔ یہ اس صورت میں ہے (کہ)کوئی عورت علاج کرنے والی نہ ہو ۔ ورنہ چاہیے یہ کہ عورَتوں کو بھی علاج کرنا سکھایا جائے تاکہ ایسے مَواقِع پر وہ کام کریں کہ ان کے دیکھنے وغیرہ میں اتنی خرابی نہیں جو مرد کے دیکھنے وغیرہ میں ہے۔ اکثر جگہ دائیاں ہوتی ہیں جو پیٹ کے وَرم کو دیکھ سکتی ہیں۔ جہاں دائیاں دستیاب ہوں مرد کو دیکھنے کی ضَرورت باقی نہیں رہتی۔ علاج کی ضَرورت سے نظر کرنے میں بھی یہ احتیاط ضَروری ہے کہ صِرف اُتنا ہی حصّۂ بدن کھولا جائے جس کے دیکھنے کی ضَرورت ہے باقی حصّۂ بدن کو اچّھی طرح چھپا دیا جائے کہ اس پر نظر نہ پڑے۔اگر دیکھنے سے کام چل سکتا ہے تو چُھو نے کی شرعاً اجازت نہیں۔ یاد رہے !چھونا دیکھنے سے زیادہ سخت ہے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن