دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضرتھا اس نے عرض کی: ’’میرے کچھ غلام ہیں جو مجھ سے جھوٹ بولتے، خیانت کرتے اور میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں انہیں گالیاں دیتا اور مارتا ہوں ، بتائیے! میں ان کے ساتھ کیسا ہوں ؟‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّکے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جب قیامت کا دن ہو گا توجو انہوں نے تم سے خیانت کی، تمہاری نافرمانی کی اور تم سے جھوٹ بولا پھر تم نے انہیں جوسزا دی سب کا حساب ہوگا، اگر تمہاری سزا ان کے گناہوں کے برابر ہوئی تو معاملہ برابر ہو جائے گا یعنی نہ تم پر کچھ وبال ہو گا اور نہ ہی ان پر کوئی گرفت، لیکن اگر تمہاری سزا ان کے گناہوں سے زیادہ ہوئی تو ان کے لئے تم سے زیادتی کابدلہ لیا جائے گا۔‘‘ پس وہ شخص ایک طرف ہٹ کر فریاد کرنے اور رونے لگا توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ مبارک فرمان نہیں پڑھا: وَنَضَعُ الْمَوٰزِیۡنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیٰمَۃِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْـًٔا ؕ وَ اِنۡ کَانَ مِثْقَالَ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَیۡنَابِہَا ؕ وَکَفٰی بِنَا حٰسِبِیۡنَ ﴿۴۷۱۷، الانبیاء:۴۷)

ترجمۂ کنز الایمان:اور ہم عدل کی ترازوئیں رکھیں گے قیامت کے دن تو کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہو گا اور اگر کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر ہو تو ہم اسے لے آئیں گے اور ہم کافی ہیں حساب کو۔‘‘

تو اس نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں اپنے اور ان کے لئے علیحدہ ہو جانے سے بہتر کوئی صورت نہیں پاتا،لہٰذا میں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو گواہ بناتا ہوں کہ وہ تمام کے تمام آزاد ہیں۔‘‘ (۱)

{27}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی کو ظلماً ایک کوڑا مارا توبروزِ قیامت اس سے اس کا بدلہ لیا جائے گا۔‘‘ (۲)

{28}… محمد بن عبد الرحمن کی دادی سے منقول ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست ِ اقدس میں مسواک تھی، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی یامیری خادمہ کو آواز دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب التفسیرالقرآن، باب ومن سورۃ الانبیاء، الحدیث:۳۱۶۵،ص۱۹۷۳۔

مشکاۃ المصابیح،کتاب احوال القیمۃ،باب الحساب والقصاص،الفصل الثالث،الحدیث:۵۵۶۱،ج۲،ص۳۱۷۔

2المعجم الاوسط،الحدیث:۱۴۴۵،ج۱،ص۳۹۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن