دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{21}ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے مرضِ وصال میں یہی فرماتے رہے: نماز اور جو تمہارے غلام ہیں۔ یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ اقدس میں لکنت آگئی ۔‘‘ (۱)

{22}شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ہدایت نشان ہے: ’’انسان کے لئے اتنا ہی گناہ کافی ہے کہ وہ اُن کی غذا روک لے جن کا وہ مالک ہے ۔‘‘ (۲)

{23}تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے وصالِ مبارک سے پانچ راتیں قبل ارشاد فرمایا:’’ہر نبی کے لئے اس کی امت میں ایک خلیل تھا اور میرا خلیل ابو بکر بن ابو قحافہ ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّنے تمہارے نبی کو اپنا خلیل بنایا ہے، خبردار! تم سے پہلی امتیں اپنے انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ َالسَّلَام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتی تھیں لیکن میں تمہیں ایسا کرنے سے منع کرتا ہوں۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ! کیا میں نے پیغام نہیں پہنچایا۔‘‘ پھر 3 مرتبہ فرمایا:’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ! گواہ ہو جا۔‘‘ اس کے بعد آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کچھ دیربے خودی کی کیفیت رہی پھر ارشاد فرمایا:’’اپنے غلاموں کے معاملہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈرو، ان کے پیٹ بھرو، انہیں کپڑے پہناؤ اور ان سے نرمی سے گفتگو کرو۔‘‘(۳)

{24}ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں خادم کو کتنی بار معاف کروں ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’ہر روز 70مرتبہ۔‘‘ (۴)

{25} ایک روایت میں یوں ہے کہ( ایک شخص نے عرض کی :)’’میرا خادم برے کام اور ظلم کرتا ہے، کیا میں اسے مار سکتا ہوں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اُسے ہر روز 70بار معاف کیا کرو۔‘‘ (۵)

{26}اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں : ’’ایک شخص نے حضورنبی ٔ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابن ماجہ،ابواب الجنائز ،باب ماجاء فی ذکرمرض رسول اللہ،الحدیث:۱۶۲۵،ص۲۵۷۴۔

2صحیح مسلم،کتاب الزکاۃ،باب فضل النفقۃ علی العیال والمملوک…الخ ،الحدیث:۲۳۱۲،ص۸۳۵۔

3المعجم الکبیر،الحدیث:۸۹،ج۱۹،ص۴۱۔

4جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی العفوعن الخادم ،الحدیث:۱۹۴۹،ص۱۸۴۸۔

5مسند ابی یعلی الموصلی ،مسند عبد اللہ بن عمر،الحدیث:۵۷۳۳،ج۵،ص۱۶۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن