30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنا چاہتے تو اللہ عَزَّوَجَلَّکے بندوں کو بیچ دو لیکن انہیں سزانہ دو۔‘‘ (۱)
{15}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے غلاموں کے بارے میں ارشاد فرمایا: ’’اگر وہ اچھا کام کریں تو قبول کر لو اور اگربرائی کریں تو معاف کردیا کرو،لیکن اگر وہ تم پر غلبہ چاہیں تو انہیں بیچ دو ۔‘‘ (۲)
{16}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے: ’’بکریاں اپنے مالکوں کے لئے باعث ِ برکت ہیں ، اونٹ اپنے مالکوں کے لئے عزت کا باعث ہیں اور گھوڑوں کی تو پیشانیوں میں بھلائی رکھی گئی ہے اور غلام تمہارا بھائی ہے، اس سے اچھا سلوک کرو، اگر اسے تکلیف میں دیکھو تو اس کی مدد کرو۔‘‘ (۳)
{17}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’غلام کے لئے کھانا، پینا اور پہننا(آقا کے ذمہ) ہے اوراسے طاقت سے زیادہ مشکل کام نہ دیا جائے ، اگر تم انہیں کوئی محنت والا کام کہو تو اس میں ان کی مددکرو اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے بندوں کو سزانہ دو وہ بھی تمہاری طرح مخلوق ہیں۔‘‘ (۴)
{18}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تم اپنے خادم کے کام میں جتنی نرمی کروں گے تمہارے لئے میزان میں (اتناہی) اجر ہو گا۔‘‘ (۵)
{19}…امیرالمؤمنینحضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمارشاد فرماتے ہیں کہ َسرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آخری کلام مبارک یہ تھا: ’’نما ز ، نماز(کی پابندی کرو) اور اپنے غلاموں کے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈرو۔‘‘(۶)
{20}…ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :’’نماز اوراپنے غلاموں کے معاملہ میں (اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے رہو)۔‘‘ (۷)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث عبد الرحمٰن بن یزید ،الحدیث:۱۶۴۰۹،ج۵،ص۵۲۴۔
2…الترغیب والترھیب،کتاب القضاء ،باب الترغیب فی الشفقۃ…الخ ،الحدیث: ۳۴۹۰، ج۳، ص۱۶۷۔
3…البحرالزخارالمعروف بمسند البزار،مسند حذیفۃ بن الیمان ،الحدیث:۲۹۴۲،ج۷،ص۳۴۵، بتغیرٍقلیلٍ۔
4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب العتق،باب التخفیف عن الخادم ،الحدیث:۴۲۹۴،ج۶،ص۲۵۵۔
5…المرجع السابق،الحدیث:۴۲۹۳۔
6…سنن ابی داود ،کتاب الادب ،باب فی حق المملوک ،الحدیث:۵۱۵۶،ص۱۶۰۰۔
7…سنن ابن ماجہ،ابواب الوصایا ،باب وھل اوصی رسول اللہﷺ ،الحدیث:۲۶۹۷،ص۲۶۳۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع