30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ انہوں نے ایک شخص کو اس کی ماں کی وجہ سے عار دلائی کیونکہ وہ عجمی تھی (اور وہ مؤذنِ رسول حضرت سیِّدُنا بلال بن رباح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھے)۔ اس نے سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ بے کس پناہ میں شکایت کی تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اے ابو ذر! تم میں جاہلیت کی بُو باقی ہے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا: ’’یہ تمہارے بھائی ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّنے تمہیں ان پر فضیلت دی ہے پس جو تمہارے مزاج کے موافق نہ ہو اسے بیچ دو لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّکی مخلوق کو تکلیف نہ دو۔‘‘ (۱)
{11}… اس سے ملتی جلتی ایک روایت میں ہے کہ’’وہ تمہارے بھائی ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّنے انہیں تمہارے ماتحت کیا ہے، پس اللہ عَزَّوَجَلَّنے جس کے ماتحت اس کے بھائی کو کیا تو اسے وہی کھلائے جو خود کھاتا ہے اور وہی پہنائے جو خود پہنتا ہے اور اس سے ایسا کام نہ کرائے جو اسے عاجز کر دے اوراگر ایسا کام کرائے تواس میں اس کی مدد بھی کرے۔‘‘ (۲)
{12}… ترمذی شریف کی روایت میں اس طرح ہے کہ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے تمہارے بھائیوں کو جوانی کی حالت میں تمہارے ماتحت کیا ہے، پس جس کے ماتحت اس کا کوئی بھائی ہو تو اسے اپنے کھانے سے کھلائے اور اپنے لباس سے پہنائے اور اس سے ایسا کام نہ کرائے جو اسے عاجز کر دے، اگر ایسا کام کرائے تو اس میں اس کی مدد بھی کرے۔‘‘ (۳)
{13}…سننِ ابی داؤد کی روایت میں اس طرح ہے : ’’غلاموں میں سے جو تمہارے مزاج کے موافق ہو اسے وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو اور وہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو اور ان میں سے جو تمہارے مزاج کے موافق نہ ہو اسے بیچ دو لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّکی مخلوق کو عذاب نہ دو۔‘‘ (۴)
{14}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حَجَّۃُ الْودَاع کے موقع پر ارشاد فرمایا: ’’اپنے غلاموں کو وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو اور وہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو، اگر ان سے کوئی ایسی غلطی سرزد ہو جائے جسے تم معاف نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الادب، ابواب النوم،باب فی حق المملوک،الحدیث:۵۱۵۷،ص۱۶۰۰۔
2…صحیح البخاری،کتاب الادب،باب ماینھی من السباب واللعن،الحدیث:۶۰۵۰،ص۵۱۱۔
3…جامع الترمذی،ابواب البروالصلۃ ،باب ماجاء فی الاحسان الی الخدام،الحدیث:۱۹۴۵،ص۱۸۴۷۔
4…سنن ابی
داود،کتاب الادب،باب فی حق المملوک ،الحدیث:۵۱۶۱،ص ۱۶۰۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع