دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{5}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے غلام کوایسے گناہ کی حد لگائی جو اس نے نہیں کیا یا اسے تھپڑ مارا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے آزاد کر دے۔‘‘ (۱)

{6}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے ظلمًا اپنے غلام کو مارا قیامت کے دن اس سے اس کا بدلہ لیا جائے گا۔‘‘ (۲)

{7}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے اپنے غلام پر ایسی تہمت لگائی جس سے وہ بری تھا تو اس پر قیامت کے دن حد لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ(یعنی غلام) ایسا ہی ہو جیسا اس نے کہا۔‘‘ (۳)

{8}…امیرالمؤمنینحضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔ اکرم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اپنے غلاموں سے برا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا آپ نے ہمیں نہیں بتایا کہ اس امت میں تمام اُمتوں سے زیادہ غلام اور یتیم ہوں گے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں ! پس تم ان کی اپنی اولادکی طرح عزت کرو اور انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو۔‘‘ صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’ہمارے لئے دنیا میں کون سی چیز نفع بخش ہے؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’وہ گھوڑا جس کو تم باندھ کر رکھتے ہو تا کہ اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّکی راہ میں جہاد کرو اور تمہارا غلام تمہارے لئے کافی ہے اور اگر وہ نماز پڑھے تو وہ تمہارا بھائی ہے۔‘‘ (۴)

{9}… ایک روایت میں مختصراً اتنا ہی ہے کہ’’اپنے غلاموں سے برا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۵)

{10}…حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے غلام کو اپنے جیسا لباس پہنایا اور اس کا سبب یہ بیان فرمایا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب صحبۃ الممالیک وکفارۃ من لطم عبدہ ،الحدیث:۴۲۹۹،ص۹۶۹۔

2…حلیۃ الاولیاء،الرقم۲۸۴ میمون بن ابن شبیب، الحدیث:۶۰۶۴، ج۴، ص۴۲۰۔

3…جامع الترمذی،ابواب البروالصلۃ،باب النھی عن ضرب الخدام وشتمھم،الحدیث:۱۹۴۷،ص۱۸۴۸۔

4…سنن ابن ماجہ،ابواب الادب ،باب الاحسان الی الممالیک ،الحدیث:۳۶۹۱،ص۲۶۹۷۔

5…جامع الترمذی،ابواب البروالصلۃ ،باب ماجاء فی الاحسان الی الخادم ،الحدیث:۱۹۴۶،ص۱۸۴۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن