30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیِّدُنا علامہ خطابیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی( متوفی۳۸۸ھ) ارشاد فرماتے ہیں :’’آزاد کو غلام بنانے سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص کسی غلام کو آزاد کر کے اس کی آزادی کو چھپائے رکھے یا آزاد کرنے سے انکار کر دے اور یہ بعد والے سے زیادہ برا ہے۔یا یہ مراد ہے کہ آزاد کرنے کے بعد بھی اسے روکے رکھے اور اس سے زبردستی خدمت لے۔‘‘ اور اس صورت کا حکم باقی ہے کہ وہ کسی دوسرے کے غلام سے خدمت لے یا اسے زبردستی غلام بنا لے۔
تنبیہ: ذکر کردہ صریح حدیث ِپاک سے اس کا کبیرہ گناہ ہونا واضح ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر 308: غلام کا آقا کی لازم خدمت نہ کرنا
کبیرہ نمبر 309: آقا کا غلام کی ضروریات پوری نہ کرنااور
طاقت سے زیادہ کام لینا
کبیرہ نمبر 310: اُسے ہمیشہ زدوکوب کرنا
کبیرہ نمبر 311: اُسے خصی کر کے تکلیف دینا خواہ وہ نابالغ
ہو،نیزبلا سببِ شرعی غلام یا چوپائے کو کوئی
اور عذاب دینا
کبیرہ نمبر 312: جانوروں کو آپس میں لڑانا
{1}…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمارشاد فرماتے ہیں کہ سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے: ’’میری ناراضی اس شخص پر شدت اختیار کر جاتی ہے جو کسی ایسے شخص پر ظلم کرے جو میرے سوا کسی کو مددگار نہیں پاتا۔‘‘ (۱)
حضرت سیِّدُنا ابو شیخ اور حضرت سیِّدُنا ابن حبان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا نقل کرتے ہیں :’’اللہ عَزَّوَجَلَّکے ایک بندے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الصغیر للطبرانی،الحدیث:۷۱،الجزء الاول،ص۳۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع