30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شخص جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّسے اس کی رِدَ اء(چادر)میں جھگڑا کیا کیونکہ بڑائی و کبریائی اس کی رِدَ اء ہے جبکہ عزت اس کا اِزَار(تہبند)ہے(۱)۔ (۲)…اللہ عَزَّوَجَلَّکے کسی حکم میں شک کرنے والا اور (۳)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس ہونے والا۔‘‘ (۲)
{9}… امام حاکم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کی روایت میں ’’اس(عورت) نے اس کے بعداس سے خیانت کی ‘‘کے بجائے یہ الفاظ ہیں : ’’اس نے اپنے شوہر کے بعد(اجنبی مردوں کے لئے) زیب وزینت اختیار کی۔‘‘ اور ایک روایت میں اس طرح ہے: ’’وہ لونڈی اور غلام جو اپنے آقا سے بھاگ جائے۔‘‘ (۳)
تنبیہ:ان صحیح کثیر احادیث ِ مبارکہ کی بنا پر اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے جوکہ بالکل واضح ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر307: آزاد انسان کوغلام بنا کرخدمت لینا
کس امام کی نمازمقبول نہیں ؟
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ3 افراد کی نماز قبول نہیں فرماتا: (۱)جو کسی قوم کا امام بنے جبکہ لوگ اسے ناپسند کرتے ہوں (۲)وقت گزار کر نماز پڑھنے والا اور (۳)وہ شخص جس نے کسی آزاد کو غلام بنایا۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان(متوفی۱۳۹۱ھ)مراٰۃ المناجیح ،جلد6، صفحہ659پر فرماتے ہیں :’’کبر سے مراد ذاتی بڑائی ہے۔ اور عظمت(عزت)سے مراد صفاتی بڑائی ۔ چادر اور تہبند فرمانا ہم کو سمجھانے کے لیے ہے کہ جیسے ایک چادر ایک تہبند دو آدمی نہیں پہن سکتے۔ یوں ہی عظمت وکبریائی سوائے میرے (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے)،دوسرے کے لیے نہیں ہوسکتی۔ خیال رہے کہ کبریائی ۔ عظمت سے اعلیٰ وافضل ہے۔ اس لیے کبریائی کو چادر اور عظمت کو تہبند فرمایا۔ چادر تہبند سے افضل ہوتی ہے۔(ملخصًا)
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب السیر،باب طاعۃ الائمۃ، الحدیث:۴۵۴۱،ج۷، ص۴۴۔
البحرالزخارالمعروف بمسندالبزار، مسند فضالۃ بن عبید، الحدیث:۳۷۴۹، ج۹، ص۲۰۴۔
3…المستدرک للحاکم،کتاب العلم،باب من فارق الجماعۃ…الخ ،الحدیث:۴۱۹، ج۱،ص۳۲۳۔
4…سنن ابی
داود،کتاب الصلاۃ،باب الرجل یؤم القوم وھم لہ کارھون،الحدیث:۵۹۳،ص۱۲۶۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع