دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہیں کہ جن کی نماز ان کے سروں سے تجاوز نہیں کرتی: (۱)وہ غلام جو اپنے مالک سے بھاگ گیا یہاں تک کہ لوٹ آئے اور (۲)وہ عورت جس نے اپنے شوہر کی نافرمانی کی یہاں تک کہ لوٹ آئے۔‘‘ (۱)

{5}تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’3 شخص ایسے ہیں جن کی نماز ان کے کانوں سے تجاوز نہیں کرتی: (۱)…بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ لوٹ آئے (۲)…جو عورت اس حالت میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس پرناراض ہو اور (۳)…کسی قوم کا ایسا امام جسے وہ ناپسند کرتے ہوں۔‘‘ (۲)

{6}حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس بھاگے ہوئے غلام کو موت آجائے وہ جہنم میں داخل ہو گا اگرچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں قتل کر دیا جائے۔‘‘ (۳)

{7}سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ3 افراد کی نہ تو کوئی نماز قبول فرماتا ہے اور نہ ہی ان کی کوئی نیکی آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے: (۱)…نشے میں مدہوش انسان یہاں تک کہ ہوش میں آ جائے (۲)…ایسی عورت جس کا شوہر اس پر ناراض ہو اور (۳)…بھاگا ہواغلام یہاں تک کہ واپس لوٹ کر اپنا ہاتھ اپنے مالکوں کے ہاتھ میں دے دے۔‘‘ (۴)

{8}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’3 شخص ایسے ہیں جن سے کوئی سوال نہ ہو گا (یعنی انہیں بغیر حساب وکتاب جہنم میں داخل کر دیا جائے گا): ’’(۱)…وہ شخص جو جماعت سے علیحدہ ہوا اور اپنے امام کی نافرما نی کی (۲)…وہ غلام جو اپنے آقا سے بھاگ کر مر گیا تو وہ نافرمان ہو کر مرا اور (۳)…جس عورت کا شوہر اس کے پاس موجود نہ تھا اور اس(کے شوہر) نے اس کی ضروریاتِ دُنیا پوری کیں پھر بھی عورت نے اس کے بعد اُس سے خیانت کی۔‘‘ اور مزید 3 شخص ایسے ہیں جن سے کوئی سوال نہ ہو گا : ’’(۱)…وہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط،الحدیث:۳۶۲۸،ج۲،ص۳۹۳۔

2جامع الترمذی،ابواب الصلاۃ،باب ماجاء (فی) من ام قوما وہم لہ کارہون،الحدیث:۳۶۰،ص۱۶۷۶۔

3المعجم الاوسط،الحدیث:۹۲۳۲،ج۶،ص۴۰۸۔

4المعجم الاوسط،الحدیث:۹۲۳۱،ج۶،ص۴۰۸۔

الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الاشربۃ ،باب آداب الاشربۃ، الحدیث:۵۳۳۱،ج۷،ص۳۷۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن