30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{3}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی غلام کو اس کے گھر والوں (یعنی مالکوں ) کے خلاف بھڑکایا وہ ہم میں سے نہیں اور جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا وہ بھی ہم میں سے نہیں۔‘‘ (۱)
تنبیہ:
مذکورہ احادیث ِ مبارکہ تقاضا کرتی ہیں کہ اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا جائے کیونکہ کسی کے مسلمان ہونے کی نفی کرنا ایک سخت وعید ہے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) وغیرہ نے اس کی مثل گناہوں کے متعلق وضاحت فرمائی ہے، پھر میں نے بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا کلام پایا کہ انہوں نے اس کے کبیرہ ہونے کی تصریح کی ہے۔
کبیرہ نمبر306: غلام کا بھا گ جانا
کس غلام کی نماز مقبول نہیں ؟
{1}…حضرت سیِّدُنا جریر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو غلام اپنے آقا سے بھاگ گیا اس سے(اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ) ذمہ اُٹھ گیا۔‘‘ (۲)
{2}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جب غلا م بھاگ جاتا ہے تو اس کی کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی ۔‘‘ (۳)
{3}…ایک روایت میں ہے: ’’یقینا اس نے کفر کیا یہاں تک کہ اُن(یعنی اپنے مالکوں ) کے پاس واپس آ جائے۔‘‘ (۴)
کس عورت کی عبادت قبول نہیں ؟
{4}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’2قسم کے لوگ ایسے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الحظر والاباحۃ ،الحدیث:۵۵۳۴،ج۷،ص۴۳۴۔
2…صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب تسمیۃ العبد الآبق کافرا ،الحدیث:۲۲۹،ص۶۹۱۔
3…المرجع السابق ،الحدیث:۲۳۰۔
4…المرجع السابق ،الحدیث:۲۲۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع