دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر304: خودکوآقا کے علاوہ کی طرف منسوب کرنا

کس کی عبادت قبول نہیں ہوتی؟

{1}سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے اپنے آپ کو باپ کے علاوہ کی طرف منسوب کیایا اپنے آقا کے علاوہ دوسرے کو اپنا مالک بتایا اس پراللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّقیامت کے دن اس کے نفل قبول فرمائے گا نہ فرض۔‘‘ (۱)

{2}رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے آپ کو اپنے آقا کے علاوہ کی طرف منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔‘‘ (۲)

{3}حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے آپ کو باپ کے علاوہ کی طرف منسوب کیا یا اپنے آقا کے علاوہ دوسرے کو اپنا مالک بتایا اس پر لگاتار قیامت کے دن تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہے۔‘‘ (۳)

۞۞۞۞۞۞۞

کبیرہ نمبر305: غلام کوآقا کے خلاف بھڑکانا

{1}حضرت سیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی کے خلاف اس کی بیوی یا اس کے غلام کو بھڑکایاوہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (۴)

{2} حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف یا کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف بھڑکایا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الحج ،باب فضل المدینۃ…االخ،الحدیث:۳۳۲۷،ص۹۰۵۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتا ب العتق،باب الولائ،الحدیث:۴۳۱۲،ج۶،ص۲۶۷۔

3سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی الرجل ینتمی الی غیرموالیہ، الحدیث:۵۱۱۵، ص۱۵۹۸۔

4المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث بریدۃ الاسلمی ،الحدیث:۲۳۰۴۱،ج۹،ص۱۶۔

5سنن ابی داود،کتاب الطلاق ،باب فیمن خبب امراۃ علی زوجہا ،الحدیث:۲۱۷۵،ص۱۳۸۳۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن