30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{51}… ایک روایت میں ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کیا میں تمہیں ایساعمل نہ بتاؤں کہ جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّ عزت اور بلند دَرَجات عطا فرماتا ہے۔‘‘ (راوی کہتے ہیں : ) صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’جی ہاں ! یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ‘‘ ارشاد فرمایا:’’جو تم سے جہالت کا برتاؤ کرے تم اس سے بردباری سے پیش آؤ، جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کر دو ، جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو اور جو تم سے تعلُّق توڑے تم اس سے تعلق جوڑو۔‘‘ (۱)
{52}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’نیکی اور صلہ رحمی کا ثواب سب سے جلد ملتا ہے اور سب سے جلد سزا نافرمانی اور قطع رحمی کی ملتی ہے۔‘‘ (۲)
{53}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’قطع رحمی، خیانت اور جھوٹ سے بڑھ کر کسی گناہ کی سزا دینے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ جلدی نہیں فرماتا کہ آخرت میں بھی اس کی سزا دے اور دنیا میں بھی، بلاشبہ ثواب کے اعتبار سے سب سے جلدی صلہ رحمی کا ثواب ملتا ہے یہاں تک کہ کسی کے گھر والے فقیر ہوں اور آپس میں صلہ رحمی کریں تو اُن کے اموال بڑھ جائیں گے اور تعداد بھی زیادہ ہو جائے گی۔‘‘ (۳)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مجمع الزوائد،کتاب البروالصلۃ،باب مکارم الاخلاق، الحدیث:۱۳۶۹۵،ج۸،ص۳۴۵۔
2…سنن ابن ماجہ،ابواب الزھد ،باب البغی ،الحدیث:۴۲۱۲،ص۲۷۳۳۔
3…سنن ابن ماجہ،ابواب الزھد،باب البغی، الحدیث:۴۲۱۱، ص۲۷۳۳۔
الترغیب والترھیب،کتاب البروالصلۃ،باب الترغیب فی صلۃ الرحم…الخ، الحدیث:۳۸۶۶،ج۳،ص۲۷۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع