30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کون سی ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’(۱)جو تمہیں محروم کرے اسے عطا کرو (۲)جو تم سے تعلق توڑے اس سے جوڑو اور (۳)جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔ جب تم نے ایسا کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں جنت میں داخل فرما دے گا۔‘‘ (۱)
{46}…حضرت سَیِّدُنا عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے میری ملاقات ہوئی تو میں نے دست ِ اقدس تھام کر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے فضیلت والے اعمال بتائیں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے عقبہ ! جو تجھ سے تعلق توڑے اس سے جوڑ، جو تجھے محروم کرے اسے عطا کر اور جو تجھ پر ظلم کرے اسے معاف کر دے۔‘‘ (۲)
{47}… ایک روایت میں اتنازائد ہے: ’’سنو! جو چاہتا ہے کہ اس کی عمر میں اضافہ اور رزق کشادہ ہو تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۳)
{48}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کیا میں تمہیں دنیا و آخرت کے سب سے اچھے اخلاق نہ بتاؤں ؟(پھرخودہی فرمایا:)جو تم سے تعلق توڑے اس سے جوڑو، جو تمہیں محروم کرے اسے عطا کرو اور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔‘‘ (۴)
{49}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’سب سے زیادہ فضیلت والا عمل یہ ہے کہ جو تجھ سے تعلق توڑے اس سے جوڑ، جو تجھے محروم کرے اسے عطا کر اور جو تجھے گالی دے اسے معاف کر دے۔‘‘ (۵)
{50}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کیامیں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّ دَرَجات بلندفرماتا ہے۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط،الحدیث: ۵۰۶۴،ج۴،ص۱۹۔
2…المسند للامام احمدبن حنبل ،حدیث عقبۃ بن عامر الجھنی،الحدیث:۱۷۳۳۶،ج۶،ص۱۲۷۔
3…المستدرک،کتاب البروالصلۃ، باب من اراد ان یمد فی رزقہ فلیصل ذارحمہ، الحدیث:۷۳۶۷،ج۵،ص۲۲۴۔
4…المعجم الاوسط،الحدیث:۵۵۶۷،ج۴،ص۱۶۰۔
5…المعجم الکبیر،الحدیث:۴۱۳،ج۲۰،ص۱۸۸۔
6…الترغیب والترھیب ،کتاب البر والصلۃ ،باب الترغیب فی صلۃ الرحم…الخ ،الحدیث:۳۸۶۳،ج۳،ص۲۷۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع