30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں جو دوسرے کی صلہ رحمی کا بدلہ دے بلکہ صلہ رحمی کرنے والا تو وہ ہے کہ جب اس سے قطع رحمی کی جائے تب بھی وہ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۱)
{41}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تم ہر ایک کی رائے پر نہ چلو یعنی یوں نہ کہوکہ اگر لوگ اچھا سلوک کریں گے تو ہم بھی کریں گے اور اگر وہ ظلم کریں گے تو ہم بھی کریں گے۔ بلکہ اپنے آپ پر اعتماد وبھروسا کرو ، اگر لوگ تم سے بھلائی کریں توبھلائی کرو اور اگر ظلم کریں تو ظلم نہ کرو۔‘‘ (۲)
{42}…(حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے بارگاہِ نبوی میں حاضر ہو کر عرض کی:) ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے (بعض) رشتہ دارایسے ہیں کہ میں تو ان سے تعلق جوڑتا ہوں جبکہ وہ مجھ سے تعلق توڑتے ہیں اور میں ان سے بھلائی کرتا ہوں جبکہ وہ مجھ سے برائی کرتے ہیں اور میں ان سے بردباری سے پیش آتا ہوں جبکہ وہ مجھ سے جہالت آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں۔‘‘تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر تم درحقیقت ایسا ہی کرتے ہو جیسا تم نے کہا ہے تو گویا تم انہیں ہوئی راکھ کھلا رہے ہو اور جب تک تم اس روِش پر رہو گے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ان کے مقابلے میں تمہارا ایک مددگار رہے گا۔‘‘ (۳)
{43}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’سب سے افضل صدقہ اپنے بد باطن (یعنی دل میں دشمنی چھپانے والے) ذی رحم پر صدقہ کرنا ہے۔‘‘ (۴)
{44}…گزشتہ فرمان نبوی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس حدیث پاک کے ہم معنی ہے :’’جو تم سے تعلق توڑے اس سے تعلق جوڑو۔‘‘ (۵)
{45}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جس میں 3 خوبیاں موجود ہوں اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا حساب آسان فرما دے گا اور اسے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ صحابۂ کرام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الادب،باب لیس الواصل بالمکافیٔ ،الحدیث:۵۹۹۱،ص۵۰۷۔
2…جامع الترمذی، ابواب البر والصلۃ،باب ماجاء فی الاحسان والعفو، الحدیث:۲۰۰۷،ص۱۸۵۲۔
3…صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ،باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتہا ،الحدیث:۶۵۲۵، ص۱۱۲۶۔
4…صحیح ابن خزیمۃ ،کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ…الخ،الحدیث:۲۳۸۶،ج۴،ص۷۸۔
5…البحرالزخارالمعروف بمسندالبزار،مسند عبادۃ بن الصامت ،الحدیث:۲۷۲۷،ج۷،ص۱۶۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع