30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیادہ نیکی کا حکم دینے والا اور سب سے زیادہ برائی سے منع کرنے والا۔‘‘ (۱)
{37}…حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’میرے خلیل صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھے اچھی عادات کی وصیت فرمائی،مجھے حکم فرمایاکہ(۱)(دنیاوی اعتبار سے)اپنے سے اعلیٰ کی طرف نہ دیکھوں بلکہ اپنے سے ادنیٰ کی طرف دیکھوں (۲)مسکینوں سے محبت اور ان سے قربت رکھوں (۳)صلہ رحمی کروں اگرچہ دور کا رشتہ دار ہی ہو (۴)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں (۵)حق بات کہوں اگرچہ کڑوی ہو اور (۶) ’’لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ‘‘کی کثرت کروں کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔‘‘ (۲)
{38}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ ’’انہوں نے ایک لونڈی آزاد کی لیکن رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اجازت نہ لی۔ جب وہ دن آیا جس میں آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان کے پاس آتے تھے تو انہوں نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی لونڈی آزاد کر دی؟‘‘ استفسار فرمایا:’’کیا واقعی تم نے ایسا ہی کیا ؟‘‘ عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اگر تم اپنے ماموؤں کو دے دیتی تو زیادہ اجر ملتا۔ ‘‘ (۳)
{39}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اقدس میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: ’’میں نے ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے، کیا میرے لئے توبہ ہے؟‘‘سرکارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسار فرمایا: ’’کیا تمہاری ماں ہے؟‘‘اس نے عرض کی: ’’نہیں۔‘‘آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دوبارہ پوچھا: ’’کیا تمہاری خالہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرو۔‘‘ (۴)
{40}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’صلہ رحمی کرنے والا وہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیھقی،باب فی صلۃ الارحام،الحدیث:۷۹۵۰،ج۶،ص۲۲۰۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البر والاحسان ،باب صلۃ الرحم ،الحدیث:۴۵۰،ج۱،ص۳۳۷۔
3…صحیح البخاری،کتاب الھبۃ،باب ھبۃ المراۃ لغیر زوجہا…الخ، الحدیث:۲۵۹۲،ص۲۰۴۔
4…جامع الترمذی،ابواب البروالصلۃ،باب فی برالخالۃ،الحدیث:۱۹۰۴،ص۱۸۴۴،’’اذنبت‘‘بدلہ’’اصبت‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع