30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں لکھا ہے کہ جسے یہ پسند ہو کہ اس کی عمراور رزق میں اضافہ ہو تو اُسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۱)
{30}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ صدقہ اور صلہ رحمی کی وجہ سے عمر میں اضافہ فرماتا ہے،نیز بری موت اور ہر ناپسندیدہ اور قابل احتراز شئے دور فرما دیتا ہے۔‘‘ (۲)
سب سے زیادہ پسندیدہ اور ناپسندیدہ اعمال:
{31}…قبیلۂ خثعم کے ایک شخص کابیان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ،منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جھرمٹ میں جلوہ افروز تھے، میں نے بارگاہِ اقدس میں حاضرہوکرعرض کی: ’’آپ ہی ہیں جو اپنے آپ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا رسول کہتے ہیں ؟‘‘آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ہاں ! میں ہی ہوں۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کون سا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان لانا۔‘‘ میں نے پھر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اس کے بعد کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’ صلہ رحمی کرنا۔‘‘ میں نے پھر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّ کو سب سے زیادہ کون ساعمل ناپسند ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا۔‘‘میں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!پھر کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’قطع رحمی کرنا۔‘‘میں نے پھر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اس کے بعد کون سا؟ ‘‘ ارشاد فرمایا: ’’برائی کا حکم دینا اور نیکی سے منع کرنا۔‘‘ (۳)
{32}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک سفر میں تھے کہ ایک اعرابی آیا اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اونٹنی کی مہار پکڑ کر عرض کی : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یا کہا: یامحمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کر دے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرُک گئے پھر صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: ’’اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب ارحموااہل الارض۔۔ الخ،الحدیث:۷۳۶۱،ج۵، ص۲۲۲، بتغیرٍقلیلٍ۔
2…مسند ابی یعلی الموصلی ،مسندانس بن مالک ،الحدیث:۴۰۹۰،ج۳،ص۳۹۸۔
3… مسند ابی یعلٰی الموصلی،حدیث رجل من خثعم لم یسم، الحدیث:۶۸۰۴،ج۶،ص۵۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع