30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{24}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتا ہے اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے اورجو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔‘‘ (۱)
{25}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جسے یہ پسند ہوکہ اس کا رزق کشادہ اور عمردراز کردی جائے تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۲)
{26}…حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا: ’’جسے یہ پسند ہوکہ اس کا رزق کشادہ اور عمردراز کردی جائے تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۳)
{27}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اپنے نسب کی تعلیم حاصل کرو جس کے ذریعے تم اپنے رشتے جوڑو کیونکہ رشتے جوڑنا(یعنی صلہ رحمی کرنا)گھر والوں میں محبت، مال میں برکت اوردرازی ٔ عمر کاسبب ہے۔‘‘(۴)
{28}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جسے یہ پسند ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو، اس کا رزق فراخ کر دیا جائے اور اس سے بری موت دور کردی جائے تو اسے چاہئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۵)
{29}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’تورات شریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری، کتاب الادب، باب اکرام الضیف…الخ ،الحدیث:۶۱۳۸،ص۵۱۷۔
2…صحیح البخاری،کتاب الادب،باب من بسط لہ فی الرزق لصلۃ الرحم ،الحدیث:۵۹۸۶،ص۵۰۷۔
3…صحیح البخاری،کتاب الادب،باب من بسط لہ فی الرزق لصلۃ الرحم ،الحدیث:۵۹۸۵،ص۵۰۷۔
4…جامع الترمذی ،ابواب البروالصلۃ ،باب ماجاء فی تعلیم النسب، الحدیث:۱۹۷۹، ص۱۸۵۰۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند علی بن ابی طالب ،الحدیث:۱۲۱۲،ج۱،ص۳۰۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع