30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بَرَھُوْت نامی کنواں جہنم کے منہ پر ہے:
منقول ہے کہ ایک امیر شخص نے حج کا ارادہ کیا تو ایک اور امیر شخص کے پاس عرفہ سے لوٹنے تک بطورِ امانت ہزار (1000) دینار رکھے۔ جب واپس آیا تو اسے مرا ہوا پایا، اس نے اپنے مال کے متعلق اس کی اولاد سے دریافت کیا لیکن انہیں اس کی کوئی خبر نہ تھی، لہٰذا اس نے مکۂ مکرمہ کے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے اس مسئلہ کا حل دریافت کیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا۔ جب آدھی رات ہو توآب زمزم کے کنوئیں کے پا س آ کر اس میں دیکھنا اور پھر اس مرنے والے شخص کا نام لے کر آواز دینا، اگر وہ اہلِ خیر میں سے ہوا تو پہلی ہی بار پکارنے پر تمہیں جواب دے گا۔ چنانچہ، وہ گیا اور اس میں آواز دی لیکن کسی نے اسے جواب نہ دیا، اس نے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کو واپس آ کر بتایا تو انہوں نےاِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَپڑھا اور فرمایا: ’’ہمیں خوف ہے کہ تمہارا دوست جہنمیوں میں سے ہے، اب تم یمن جاؤ، وہاں ایک بَرَہُوت نامی کنواں ہے، منقول ہے کہ وہ جہنم کے منہ پر ہے، وہاں رات کے وقت جا کر دیکھنا اور پکارنا: اے فلاں ! وہ تمہاری آواز کا جواب دے گا۔
چنانچہ، وہ یمن گیا اور جا کر اس کنوئیں کے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا تو اس کی رہنمائی وہاں تک کر دی گئی، لہٰذارات کے وقت اس نے وہاں جا کر آواز دی:اے فلاں ! پس اس کے اس دوست نے اس کی آواز کا جواب دیا تو اس نے پوچھا: ’’میرے دینار کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا:میں نے اپنے گھر کی فلاں جگہ اسے دفن کر دیا اور اپنے بچوں کو بھی نہیں بتایا، ان کے پاس جاؤ اور وہاں گڑھا کھودو گے تو اپنامال پا لو گے۔ پھر اس نے پوچھا:کس چیز نے تمہیں یہاں پہنچایا حالانکہ میں تمہارے بارے میں اچھا گمان کرتا تھا؟ اس نے جواب دیا: ’’میری ایک غریب بہن تھی، میں نے اسے چھوڑ دیا اوراس پر مہربانی نہیں کرتا تھا، اس سبب سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے سزا دی اور مجھے اس مقام پر پہنچا دیا۔
سابقہ صحیح حدیث اس کی تصدیق کرتی ہے۔ چنانچہ،رسولِ پاک، صاحب ِلولاک، سیَّاح افلاکصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’قطع رحمی کرنے والاجنت میں داخل نہیں ہو گا۔‘‘ (۱)
فائدہ:اب وہ احادیث ِ مبارکہ ذکر کی جائیں گی جن میں صلہ رحمی کی سخت تاکید کی گئی اوراس پر اُبھارا گیا ہے۔چنانچہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ ،باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا ،الحدیث:۶۵۲۰،ص۱۱۲۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع