30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باپ کی مثل ہے۔‘‘ (۱)
حضرت سیِّدُنا علامہ زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’خالہ اور چچا دونوں ماں اور باپ کی مثل ہیں یہاں تک کہ نافرمانی میں بھی ایک جیسا حکم ہے۔‘‘ مگر ان کا یہ قول محلِ نظر ہے اور ان احادیث سے یہ مراد نہیں کیونکہ ان دونوں احادیث میں عموم نہیں ، نہ ہی یہ فرمانِ اقدس خاص نافرمانی کے متعلق ہوا۔ مثل ہونے کے لئے توچند امور میں مشابہت کافی ہے ۔ مثلاً بچے کی پرورش کا حق اور محرومیت وغیرہ خالہ کے لئے بھی اسی طرح ثابت ہیں جس طرح ماں کے لئے ثابت ہیں اورچچا کی عزت کرنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح باپ کی عزت کرنا ضروری ہے۔ مگر نافرمانی کے معاملہ میں خالہ اور چچا کو والدین کے مثل قرار دینے کی کوئی تصریح نہیں ، نیز یہ ہمارے(شافعی) ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام کے بھی منافی ہے،لہٰذا اس کی کوئی تاویل نہیں کی جا سکتی، بلکہ آیات ِطیبہ اور احادیث ِ مبارکہ تو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ والدین کو جس رعایت، احترام اور حسنِ سلوک کے عظیم معاملے سے خاص کیا گیاہے اس تک بقیہ اقارب نہیں پہنچ سکتے اور اس سے لازم آتا ہے کہ ان کی نافرمانی تو فسق کا موجب ہے لیکن دوسروں کی نافرمانی فسق کا موجب نہیں۔ جبکہ حضور نبی ٔ مُکَرَّم، نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۲)
سُوال: یہ ہے کہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا قول حضرت سیِّدُنا امام ابو زرعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے کلام کے مقابل سابقہ وضاحت، کی تائید کرتا ہے۔چنانچہ،گزشتہ حدیث پاک کے تحت بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’جس نے اپنے کمزور وضعیف قرابت داروں سے قطع تعلقی کی اور انہیں چھوڑا اور ان پر تکبر کیا اور نیکی اور احسان کے ذریعے ان کے ساتھ صلہ رحمی نہ کی حالانکہ یہ امیر ہو اور وہ فقیر تو وہ اس وعید میں داخل ہے یعنی دخولِ جنت سے محروم ہے۔ ہاں ! اگر وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے توبہ کر لے اور اپنے قرابت داروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے تو اس وعید سے بری ہو سکتا ہے۔ چنانچہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الزکاۃ،باب فی تقدیم الزکاہ ومنعہا،الحدیث:۲۲۷۷،ص۸۳۲۔
2…صحیح البخاری ،کتاب الادب ،باب اثم القاطع، الحدیث:۵۹۸۴، ص۵۰۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع