دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سوال: اس سے تو یہ لازم آتا ہے کہ قریبی پر اس خوف سے احسان نہ کیا جائے کہ اگر اس پر احسان کیا تو ہمیشہ احسان کرنا پڑے گا اور اگر احسان کرنا بند کر دیا تو فاسق ہو جائے گا حالانکہ یہ قریبی رشتہ دار پر احسان کرنے پر ابھارنے میں شارع کی مراد کے خلاف ہے؟

جواب:یہ خدشہ لازم نہیں آتا کیونکہ یہ ثابت ہو چکا کہ اس پر لازم یہ ہے کہ کسی پر اپنی استطاعت کے مطابق احسان کرے، نیز احسان کرنا بالکل ہی ترک نہ کر دے۔ اکثر لوگوں کو قرابت کی شفقت اور رشتہ داروں کی رعایت ان سے صلہ رحمی کرنے پر ابھارتی ہے، پس جن سے محبت ہو ان پر ہمیشہ احسان کرنے کا معاملہ نفرت پیدا نہیں کرتا بلکہ مزید احسان کرنے پر اُبھارتا ہے، البتہ! یہ خدشہ اس وقت لازم آتا جب ہم یوں کہتے کہ’’جب وہ اسے کوئی خاص چیز دے تو اس پر اس مخصوص چیز کا ہمیشہ دینا لازم ہے اگرچہ کوئی عذرِ شرعی بھی موجود ہو۔‘‘حالانکہ ہم نے اس طرح نہیں کہا کہ جس سے یہ خدشہ پیدا ہوتا۔

(۱)…ملاقات میں عذر کا قاعدہ یہ ہو سکتا ہے کہ جمعہ کے عذر کی وجہ سے وہ ملاقات نہ کر سکا کیونکہ یہ فرضِ عین ہے اور اس کا چھوڑنا کبیرہ گناہ ہے۔

(۲)…خط و کتابت ترک کرنے میں عذر کا ضابطہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی ایسا قابلِ اعتماد شخص نہیں پا رہا کہ جسے خط دے کر بھیج سکے اور یہ بات ظاہر ہے کہ اگر اس نے کسی (شرعی)عذر کی وجہ سے مخصوص وقت میں اپنے کسی قریبی عزیز سے ملاقات نہ کی تو اس پر کسی دوسرے وقت میں اس ملاقات کی قضا لازم نہیں۔

پس جو میں نے ذکر کیا اس میں غور و فکر کریں اور اس سے فائدہ حاصل کریں کیونکہ میں نے کسی کو ان نکات پر آگاہ نہیں پایا حالانکہ اس میں عُمُوْمِ بَلْوٰی ہے اور اس کا لحاظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

اولاد، چچا اور خالہ ذوی الارحام میں سے ہیں ، اب ان کے بارے میں گفتگو ہو گی اور ان سے قطع تعلقی اور والدین کی نافرمانی کے درمیان فرق کے متعلق وضاحت ہو گی۔

{20}حضور سیِّدعالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’خالہ ماں کے قائم مقام ہے۔‘‘ (۱)

{21}شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’آدمی کا چچا اس کے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب عمرۃ القضاء،الحدیث:۴۲۵۱،ص۳۴۸۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن