30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نافرمانی اور قطع رحمی کے درمیان فرق میں موافقت کے لئے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پہلے سے مراد وہ ہے جو میں نے ذکر کیا ہے نہ کہ وہ جو علامہ بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے حوالے سے گزرا۔ کیونکہ اس سے دونوں کا ایک جیسا ہونا لازم آتا ہے اور دوسرے سے مراد بغیر عذر شرعی کے احسان اور تعلق ختم کرناکیونکہ اس کا توڑنا دلوں کی دوری ، نفرت اوراس کی اذیت کی طرف لے جاتا ہے تو اس صورت میں تصدیق کی جائے گی کہ یہ قطع رحمی ہے اور اگر فرض کر لیا جائے کہ قطع رحمی کرنے والے کی طرف سے قریبی رشتہ دارکو احسان اور برائی نہیں پہنچتی تو وہ اس سے فاسق نہیں ہو گا کیونکہ والدین کے حق میں اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ ان سے ایسا سلوک نہ کرے جو ایذا کا متقاضی ہو تو کبیرہ نہیں ہو گا تودیگر قریبی رشتہ داروں کے حق میں بدرجۂ اولیٰ کبیرہ نہ ہو گا اور اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار سے احسان نہیں روکتا لیکن اس کے ساتھ صغیرہ گناہ اور فعلِ حرام کا ارتکاب کرتا ہے یا اس کے سامنے تیوری چڑھاتا ہے یا مجمع میں اس کے لئے کھڑا نہیں ہوتا اور اس کو اہمیت نہیں دیتا تو یہ فسق نہیں کہلائے گا بخلاف اس کے کہ اپنے والدین میں سے کسی کے ساتھ ایساکرے۔ کیونکہ ان کا زیادہ حق تقاضا کرتا ہے کہ انہیں باقی قریبی رشتہ داروں پرایسی ترجیح دی جائے جس کی مثال ان میں نہ پائی جائے اور دوسرے قاعدے کی بنا پر جو میں نے ذکر کیا اس میں کوئی فرق نہیں کہ قریبی رشتہ دار سے مال ،خط و کتابت اور ملاقات وغیرہ کے ذریعے احسان کیا جائے پس ایسا کرنے کے بعد بلا عذرِ شرعی ان کو روک لینا کبیرہ گناہ ہے۔
سوال:مال، ملاقات یا خط و کتابت وغیرہ میں عذر سے کیا مراد ہے؟
جواب:مال میں عذر سے مراد یہ
ہوسکتا ہے کہ پہلے وہ صلہ رحمی کیا کرتا تھا پھر اس کی اپنی ضروریات بڑھ گئیں یا
شارع نے کسی اجنبی کے زیادہ محتاج یا نیک ہونے کی وجہ سے اس کو قریبی رشتہ دار پر
مقدم کرنے کا حکم دیا تو اس صورت میں اس کا احسان نہ کرنا یا عذر کی وجہ سے کسی
اجنبی کو مقدم کرنا اس سے فسق ختم کر دے گا اگرچہ وہ اس وجہ سے قریبی رشتہ دار کی
دل جوئی ہی ختم کر دے کیونکہ اس نے قریبی پر اجنبی کو مقدم کرنے میں شارع کے حکم
کی رعایت کی ہے اور یہ تو واضح بات ہے کہ اگر وہ قریبی رشتہ دار کو سال میں معین
مقدار دیتا تھا پھر اس میں کمی کر دی تو وہ فاسق نہیں ہوگا لیکن اگر بلا عذر شرعی
بالکل امداد ہی روک دی تو فاسق ہو گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع