دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اس سے جوڑوں گا اور جو تجھ سے تعلق توڑے میں بھی اس سے توڑلوں گا۔‘‘ (۱)

{17} حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:رشتہ داری چرخے کے تکلے کی طرح ہے ، عرش کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے بزبانِ فصیح کہتی ہے:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! جو مجھ سے تعلق جوڑے تو بھی اس سے جوڑ لے اور جو مجھ سے توڑے تو بھی اس سے توڑ لے۔‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:’’میں رحمن اور رحیم ہوں ، میں نے رحم(رشتہ داری ) کو اپنے نام سے ملا دیا ہے، پس جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے توڑا میں بھی اس سے تعلق توڑ لوں گا۔‘‘ (۲)

{18}حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’3 چیزیں عرش سے معلَّق(یعنی لٹکی ہوئی) ہیں : (۱)…رشتہ داری،یہ کہتی ہے:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرا تعلق تجھ سے ہے، لہٰذا مجھے توڑا نہ جائے۔ (۲)…امانت ،یہ کہتی ہے: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرا تعلق تجھ سے ہے، لہٰذا مجھ سے خیانت نہ کی جائے اور (۳)…نعمت،یہ کہتی ہے: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرا تعلق تجھ سے ہے، لہٰذا میری ناشکری نہ کی جائے۔‘‘ (۳)

{19}سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’عرش کے پائے سے ایک مہر لٹکی ہوئی ہے، جب رحم(یعنی رشتہ داری اپنی بے حرمتی کی) شکایت کرتی ہے، گناہ سرزد ہونے لگتے ہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّکی نافرمانی پر جرأت کی جاتی ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس مہر کو بھیجتا ہے جو اس کے دل پر لگ جاتی ہے، پس اس کے بعد اسے کوئی چیز سمجھ نہیں آتی۔‘‘ (۴)

تنبیہ:

اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا کثیر صحیح احادیث ِ مبارکہ سے واضح ہے بلکہ ان میں سے اکثر کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے اور اس سے حضرت سیِّدُنا امام رافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) کے توقف کا بھی رد ہو گیا جو انہوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۸۹۸۵،ج۳،ص۳۲۸۔

2الترغیب والترھیب،کتاب البروالصلۃ،باب الترغیب فی صلۃ الرحم…الخ،الحدیث:۳۸۵۳،ج۳،ص۲۷۲۔

3البحرالزخارالمعروف بمسندالبزار، مسند ثوبان، الحدیث:۴۱۸۱، ج۱۰، ص۱۱۷۔

4شعب الایمان للبیہقی، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ ،ا لحدیث:۱۴،۷۲۱۳،ج۵،ص۴۴۳،بتغیرٍقلیلٍ۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن