30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{12}…حضرت سیِّدُنا اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ’’حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ صبح(کی نماز) کے بعد ایک محفل میں تشریف فرما تھے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’میں قطع تعلق کرنے والے کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم دیتا ہوں کہ وہ ہمارے درمیان سے اُٹھ جائے کیونکہ ہم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعا کرنے والے ہیں ، یقینا آسمان کے دروازے قطع تعلقی کرنے والے پر بند کر دئیے جاتے ہیں۔‘‘ (۱)
{13}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’رشتہ داری عرش سے معلق ہو کر (یعنی لٹک کر) کہتی ہے: ’’جس نے مجھے جوڑا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جوڑے گا اور جس نے مجھے توڑا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے توڑے گا۔‘‘ (۲)
{14}…حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں :میں نے رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتا ہے: ’’میں اللہ ہوں اور میں رحمن ہوں ، میں نے رحم (یعنی رشتہ داری) کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام پر رکھا، پس جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑوں گا اور جس نے اسے توڑا میں اسے توڑوں گا۔‘‘ (۳)
{15}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’سود سے بڑھ کر گناہ کسی مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا ہے اور رشتہ داری ایک شاخ ہے جس کا تعلق رَحْمٰن عَزَّوَجَلَّ سے ہے، پس جس نے اسے توڑا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر جنت حرام فرما دے گا۔‘‘ (۴)
{16}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:رشتہ داری رَحْمٰنعَزَّوَجَلَّ سے متعلق ایک شاخ ہے، جو کہتی ہے: ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! مجھے توڑ دیا گیا، اے میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ ! مجھ سے برا سلوک کیا گیا، اے میرے مالک عَزَّوَجَلَّ ! مجھ پر ظلم کیا گیا،(وہ پکارتی رہتی ہے )اے میرے پروردگار! اے مرے مالک عَزَّوَجَلَّ !‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ جواب ارشاد فرماتا ہے:’’کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ جو تجھ سے تعلق جوڑے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع لمعمربن راشدمع المصنف لعبد الرزاق،کتاب الجامع،باب صلۃ الرحم،الحدیث:۲۰۴۱۰،ج۱۰،ص۱۸۶۔
2…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلہ،باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا ،الحدیث:۶۵۱۹،ص۱۱۲۶۔
3…جامع الترمذی،ابواب البروالصلۃ،باب ماجاء فی قطیعۃ الرحم،الحدیث:۱۹۰۷،ص۱۸۴۴۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل،مسند سعید بن زید بن عمرو بن نفیل، الحدیث:۱۶۵۱، ج۱، ص۴۰۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع