30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بچو کیونکہ جنت کی خوشبو ہزار(1000)سال کی مسافت سے آئے گی اوراللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! والدین کا نافرمان، قطع رحمی کرنے والا،بوڑھا زانی اور تکبر سے اپنے تہبند کو لٹکانے والا اس کی خوشبو نہ پاسکے گا، بے شک کبریائی اللہربُّ العٰلَمِین ہی کے لئے ہے۔‘‘ (۱)
{9}…ایک روایت میں یوں ہے، راوی فرماتے ہیں : ہم حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’آج ہمارے ساتھ قطع رحمی کرنے والا نہ بیٹھے۔چنانچہ،ایک نوجوان محفل سے اٹھ کر اپنی خالہ کے پاس آیا، ان کے درمیان کوئی رنجش تھی، اس نوجوان نے اپنی خالہ سے معافی مانگی اور خالہ نے بھی اسے معاف کر دیا۔ پھروہ دوبارہ مجلس میں واپس آیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اس قوم پر رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔‘‘ (۲)
{10}…ایک بارحضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ارشادات بیان کرتے ہوئے فرمایا:ہر قطع رحمی کرنے والا ہمارے پاس سے چلا جائے۔‘‘ ایک نوجوان اپنی پھوپھی کے پاس چلاگیاجس سے اس نے کئی سال سے سلام وکلام ترک کیا ہوا تھااور اس سے صلح کرلی ۔ پھوپھی نے سبب پوچھا تو اس نے ساری بات بتا دی۔ پھوپھی بولی:’’واپس جاؤ اورجا کر پوچھو کہ انہوں نے ایسا کیوں فرمایا؟‘‘ نوجوان نے واپس آ کر سبب پوچھا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: میں نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ’’اس قوم پر رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔‘‘ (۳)
{11}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’(رحمت کے) فرشتے اس قوم پر نہیں آتے جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط، الحدیث:۵۶۶۴،ج۴،ص۱۸۷۔
2…الترغیب والترھیب،کتاب البر والصلۃ ،باب الترغیب فی صلۃ الرحم…الخ، الحدیث:۳۸۷۳،ج۳،ص۲۷۸۔
3…الادب المفردللبخاری،باب لا تنزل الرحمۃ علی قوم فیہم قاطع رحم،الحدیث:۶۰،۶۳،ص۲۶۔
4…الترغیب والترھیب،کتاب البر والصلۃ،باب الترغیب فی صلۃ الرحم…الخ،الحدیث:۳۸۷۴،ج۳،ص۲۷۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع